22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

جرمنی کے آسمان پرگرج رہے ہیں 25 ممالک کے 10 ہزار فوجی اور 250 جنگی طیارے

Germany-NATO-Military-Exercise

برلن، 13 جون (ایچ ڈی نیوز)۔

 جرمنی کے آسمان پر اس وقت 250 لڑاکا طیارے گرج رہے ہیں۔ یہ نیٹو کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی جنگی مشق ہے۔ جنگی مشق ایئر ڈیفنڈر-2023 کا اختتام 23 جون کو ہوگا۔ نیٹو کے اس جنگی مشق کو روس کے خلاف سب سے بڑی جنگی تیاری قراردیا جا رہا ہے۔ اس مشق میں 25 ممالک کے 10 ہزار فوجی اور 250 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اس دوران یہ فوجی اور طیارے روس پر پراکسی حملے کی مشق کریں گے۔ اس مشق کے لیے صرف امریکہ نے 2000 ایئر نیشنل گارڈ اور تقریباً 100 طیارے بھیجے ہیں۔ اس ایئر ڈیفنڈر-2023 میں غیر نیٹو ممالک سویڈن اور جاپان کے لڑاکا طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

جنگی مشق کے انعقاد میں اہم حصہ دار جرمن فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انگو گیرہارٹز نے کہا کہ یہ جنگی مشق ایک اشارہ ہے۔ ہمارے لیے سب سے بڑھ کر اپنے شہریوں کا تحفظ ہے۔ نیٹو ممالک کے لیے، ہم فوری جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔ اس طرح کی مشقوں سے ہم تمام زاویوں سے اتحاد کا دفاع کر سکیں گے۔ گیرہارٹز نے کہا کہ انہوں نے 2018 میں مشق کی تجویز دی تھی لیکن کسی نہ کسی وجہ سے یہ مشق ملتوی ہوتی رہی اور اب منعقد کی جا رہی ہے۔

Related posts

ہند-سعودی عرب دوستی، ترقی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کا ضامن

Hamari Duniya

بھارت کے سخت رخ اختیار کرنے کے بعد بھی نہیں سدھر رہا ہے کناڈا، بھارت کیلئے جاری کیا ایڈوائزری

Hamari Duniya

ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ کی بے حسی پر لوگوں میں غصہ

Hamari Duniya