14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

ہند-سعودی عرب دوستی، ترقی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کا ضامن

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان پرانے معاشی اور سماجی ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر ہفتہ کو سعودی پہنچ گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے باہمی تعاون، مشترکہ ترقی، خوشحالی، استحکام، سلامتی اور ترقی کے امور پر ہونے والی کئی میٹنگوں میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا تحریری پیغام انہیں سونپا۔ اس دوران انہوں نے ولی عہد کو دوطرفہ(بائی لیٹرل ) تعلقات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ”آج شام جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی کا پیغام انہیں سونپا اور ہمارے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ہمارے تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات بانٹنے کے لیے آپ( ولی عہد) کا شکریہ۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سعودی عرب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وندے بھارت مشن کے تحت دنیا بھر سے کم از کم 70 لاکھ لوگوں کو ملک واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کے تحت ہم دنیا بھر سے 70 لاکھ ہندوستانیوں کو واپس لائے اور کسی نے بھی ایسا نہیں کیا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا انخلائ( اپنے لوگوں کو واپس لانے کا مشن) ہے، جو کووڈ کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر ٹکی ہیں۔ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق، سعودی عرب میں تقریباً 22 لاکھ ہندوستانی ہیں، جو کہ یہاں کی سب سے بڑی تارکین وطن (این آر آئی) کمیونٹی ہیں۔وزیر خارجہ نے اتوار کی صبح ریاض میں پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں سفارت کاروں سے خطاب کیا۔ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح ریاض میں ’پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹڈیز‘ میں سفارت کاروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان-سعودی تعلقات ایک ایسے وقت میں بہت اہم ہو گئے ہیں ،جب دنیا کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ اپنے دوسرے ٹویٹ میں ایس جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون، مشترکہ ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کا وعدہ کرتے ہیں۔
سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان اچھے تجارتی تعلقات
ہندوستان کی خام تیل کی درآمدات میں سعودی عرب کا حصہ 18 فیصد سے زیادہ ہے۔ مالی سال 22 اپریل سے دسمبر کے دوران دوطرفہ تجارت کی مالیت29.28 بلین ڈالر تھی۔ اس مدت کے دوران سعودی عرب سے ہندوستان کی درآمدات 22.65 بلین ڈالر اور سعودی عرب کو برآمدات 6.63 بلین ڈالر کی تھیں۔

Related posts

ریلائنس فاونڈیشن سے وابستہ کھلاڑیوں کا ایشیائی کھیلوں میں جلوہ۔ جیتے 12 تمغے

Hamari Duniya

اگر آپ اس ویزے پر حج کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائیں ہوشیار، جانا پڑسکتا ہے جیل، سعودی عرب کا انتباہ

Hamari Duniya

Jamiat Ahle Hadees Hind مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملک وملت اورجماعت وانسانیت سے متعلق امور ومسائل پر غوروخوض

Hamari Duniya