22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ کی بے حسی پر لوگوں میں غصہ

Titan sub

واشنگٹن،24جون(ایچ ڈی نیوز)
اوشین گیٹ کمپنی نے آبدوز مسافروں کی جانوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کے دوران ہی آبدوز پائلٹ کی نوکری کے لیے اشتہار جاری کردیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آبدوز میں سوار 5 افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران کمپنی نے ویب سائٹ پر آبدوز کے پائلٹ کی بھرتی کا اشتہار جاری کیا۔سوشل میڈیا پر یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگ حیرانی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں تاہم کئی لوگوں نے اس کا مذاق بھی بنایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں کمپنی کے مرکزی دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی ٹائٹن نامی سیاحتی آبدوز کا ملبہ مل گیا ہے اور اس میں سوار تمام 5 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹائٹن آبدوز ایک صدی قبل غرقاب ہونے والی ٹائی ٹینک جہاز کے ملبہ کو دکھانے کیلئے سمندر کی تہہ میں 5مسافروں کو لے کر گئی تھی۔ لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس نے اپنا رابطہ کھودیا تھا اس کے بعد سے لاپتہ آبدوز کی تلاش کیلئے کئی ٹیموں کو لگایا تھا اور کافی تلاشی کے بعد آبدوز کا ملبہ مل گیا۔

Related posts

رمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں نے دی روضہ رسول پر حاضری

Hamari Duniya

ایران میں حجاب مخالف خاتون کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

Hamari Duniya

پیرس اولمپک کے افتتاحی تقریب میں حضرت عیسیٰ مسیح کی توہین ،امریکہ سے یوروپ تک کہرام برپا

Hamari Duniya