33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ پیش آیا بڑا حادثہ، بال بال بچے

Bhupendra Huda

حصار، 9 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف بھوپندر سنگھ ہڈا کی کار ضلع کے متلوڑھا گاو¿ں کے قریب حادثہ کا شکارہوگئی۔ یہ حادثہ قافلے کے سامنے نیل گائے کے اچانک آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور وہ بال بال بچ گئے۔ بعد میں انہیں دوسری گاڑی میں روانہ کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈراورسابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کے اتوار کو حصار ضلع میں کئی پروگرام ہیں۔ وہ ضلع کے گھیرئی گاو¿ں میں ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کی فاتح سویٹی بورا کے استقبالیہ پروگرام کے لئے جا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کا قافلہ منزل کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک ایک نیل گائے سامنے آ گئی۔
جیسے ہی نیل گائے سامنے آئی، گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی، لیکن اس دوران نیلگئی اس کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ گاڑی کے ایئر بیگ کھلنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گئے تاہم گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔ بعد ازاں وہ دوسری گاڑی میں پروگرام کے مقام پر پہنچے، اور پروگرام میں حصہ لیا۔

Related posts

رام جنم بھومی کے حق میں فیصلہ سنانے والے جسٹس عبد النذیر بنے آندھرا پردیش کے گورنر

Hamari Duniya

مولانا شفیع احمد فیضی حسامی کا انتقال دینی و ملی خسارہ، نمناک آنکھوں سے آبائی قبرستان میں سپرد

Hamari Duniya

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے مدرسہ جامعہ نسواں السلفیہ کا سالانہ اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya