27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر نے بتایا کہ ’ماڈرنیٹی‘ اصل میں کسے کہتے ہیں

M J Akbar
جامعہ کے ڈاکٹرآصف عمر کی کتاب’ہندی ساہتیہ میں مسلم ساہتیہ کاروں کا یوگدان‘ کےاردو ترجمہ کااجرا 

نئی دہلی،11مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔ 

لودھی روڈ پر واقع خسرو فاؤنڈیشن اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے مشترکہ زیراہتمام ایک لیکچر ’دی مینینگ آف ماڈرنیٹی‘ کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ اور سینئر صحافی ایم جے۔ اکبر نے کہا ہے کہ انسان کی شناخت مذہب سے نہیں ملک سے ہوتی ہے۔ ماڈرنیٹی کپڑے سے نہیں اچھے خیالات سے آتی ہے۔اس تقریب کا آغاز ڈاکٹر آصف عمر کی کتاب’ہندی ساہتیہ میں مسلم ساہتیہ کاروں کے یوگ دان‘ کے اردو ترجمہ کا اجراءکیا گیا۔ 

اس لیکچر کی صدارت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر طارق منصور نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ایم جے اکبر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکبر صاحب نے اپنے لیکچر میں ماڈرنیٹی کے حقیقی معنی کو پیش کیا ہے۔ پروفیسر منصور صاحب نے اپنے بیان کے ذریعے ڈیجیٹل اور جدیدیت کے باہمی تعلق کی وضاحت کی۔ اس موقع پر پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ ڈاکٹر آصف عمر کی کتاب گنگا جمنی تہذیب کو سمجھنے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔ ہندوستانیوں نے ہندی اور اردو زبان و ادب کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور ہندی اردو نے بھی سب کو برابر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب ہندی ادب کے پورے دور کا سفر کرتے ہوئے ایک معلوماتی اور حقیقت پر مبنی موضوع کو قارئین کے سامنے پیش کرتی ہے اور اس بحث کے دور میں ایسی کتاب کی ضرورت ہے۔خسرو فاو¿نڈیشن کے سیکرٹری پرویز احمد نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے باہمی ہم آہنگی اور اچھے جذبات پروان چڑھتے ہیں۔ 

اس پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی یونیورسٹی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی وغیرہ کے اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔ اس عظیم الشان تقریب میں سراج قریسی نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

کئی سالوں کے بعد دو عرب ممالک کے درمیان رشتے بحال، سفارتخانے کھل گئے

Hamari Duniya

اپریل میں ہونے والی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ملتوی، یہ رہی وجہ

Hamari Duniya

وہ بنیادی ایجنڈے جو کانگریس کے 85ویں جنرل کنونشن میں بحث کا موضوع ہوں گے

Hamari Duniya