28.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اپریل میں ہونے والی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ملتوی، یہ رہی وجہ

Nitish Kumar

نئی دہلی، 25 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد تقریباً 19 سیاسی جماعتوں کے سرکردہ لیڈران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کے لیے ملاقات کریں گے۔ کانگریس ذرائع نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس سے قبل اپریل کے آخر میں ایک میٹنگ طے کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی الیکشن کے پیش نظر ملتوی کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اگلے ماہ کسی وقت میٹنگ بلا سکتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے بات بھی کی ہے۔ حزب اختلاف کے کیمپ میں قائدین گزشتہ چند دنوں سے میٹنگ کر رہے ہیں ، جو بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھانے کی ان کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ کھڑگے آنے والے دنوں میں اکھلیش یادو اور ممتا بنرجی سے بھی بات چیت کرسکتے ہیں۔ نتیش نے اس ماہ کے شروع میں نئی ​​دہلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کھڑگے سے ملاقات کی تھی۔

پیر کو لکھنؤ میں ایس پی آفس میں اکھلیش سے ملاقات کے بعد نتیش نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کوئی فلاحی کام نہیں کر رہی ہے اور صرف پروپیگنڈہ کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میں اپنے لیے کوئی عہدہ نہیں مانگ رہا ہوں۔ میری کوشش ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے کام کروں۔ راشٹریہ جنتا دل لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو بھی نتیش کے ساتھ تھے ۔

اس موقع پر اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے اور بی جے پی حکومت کو فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں ، نتیش کمار نے پیر کو کولکتہ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ ممتا نے نتیش سے کہا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات کی مشترکہ تیاری کے لیے بہار میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ بلائی جائے۔

Related posts

بھارت پاکستان کرکٹ مداحوں کیلئے بری خبر،اس بڑے ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نہیں جائے گی بھارتی ٹیم

Hamari Duniya

بلرام پور: چار معصوم بہنیں دریا میں ڈوب کر ہلاک، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

عید الاضحیٰ کے دن، چار معصومین کے جنازے ایک ساتھ نانا کے گھر سے اٹھے:

Hamari Duniya

مدرستہ الاصلاح کے سابق طلباء کے ساتھ خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ منعقد

Hamari Duniya