32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑھیں گی مشکلیں، جنسی بدسلوکی کیس میں ملوث پائے گئے

Donald Trump

واشنگٹن، 10 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

امریکی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیدیا ہے۔ جیوری کا اپنے فیصلےمیں کہنا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے جین کیرول  کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی۔ جیوری نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ دیں۔

فیصلے پر ردعمل میں سابق امریکی صدر نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟ سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔ کیرول ہی نہیں ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر پران سے جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام لگا چکی ہیں۔

Related posts

Pairs Olympics: وینش پھوگاٹ کا گولڈ جیتنے کا خواب چکنا چور،فائنل مقابلہ سے پہلے ہی ہوگئیں باہر،وزیراعظم نے بڑھایا حوصلہ

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو کیوں ڈھونڈ رہی ہے دہلی پولس، یہ ہے پورا معاملہ

Hamari Duniya

لکھیم پور میںدلت لڑکیوں کی عصمت دری اور قتل بھارت ما ںکی تصویر پر ایک دھبہ: ویمن انڈیا موﺅمنٹ

Hamari Duniya