31.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

حج انتظامات کا جائزہ لینے ایک ساتھ رام لیلا میدان پہنچے ’آپ‘ اور بی جے پی لیڈران

آپ بی جے پی لیڈرس

نئی دہلی،09مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
حج آپریشن 2023کے متعلق مختلف امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے ایم سی ڈی کے ڈپٹی میئر جناب آل محمد اقبال نے ایم سی ڈی کے مختلف محکموں کے افسران اور کارکنان کے ساتھ رام لیلا میدان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں،ممبران محترمہ نازیہ دانش (کونسلر)، محمد سعد، ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عاری اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر جناب محسن علی نے ڈپٹی میئر جناب آل محمد اقبال کو رام لیلا میدان میں آئندہ12روز بعد لگنے والے حج کیمپ کے لیے ایم سی ڈی کی جانب سے مہیا کی جانے والی مختلف سہولیات کی فراہمی پر توجہ دلائی تاکہ 21مئی2023 سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے لیے دہلی اور دیگر6ریاستوں سے حج ٹرانزٹ کیمپ میں آنے والے عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ڈپٹی میئر نے ایم سی ڈی کے متعلقہ محکموں کے افسران اور کارکنان کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے حج کمیٹی کی تجویز کے مطابق تمام تر مطلوبہ ضروریات اور سہولیات بروقت مہیا کرانے کی ہدایات جاری کیں۔
دوسری جانب دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج بیت اللہ2023کے لیے ریاست دہلی کے منتخب عازمین کو حج سے متعلق ارکان و مسائل اور مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں دوران قیام پیش آنے والے مختلف معاملات سے متعلق گذشتہ یکم مئی سے جاری حج تربیتی پروگرام کے آج آخری دن ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی سفیر(کلچرل کاونسلر) ڈاکٹر فریدالدین فرید عصر نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل کا دورہ کیا اور عازمین حج کو اپنی اور حکومت اسلامی جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ہند کے ثقافتی سفیر نے حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں اورایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی سے دہلی کے عازمین حج سے متعلق مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اور حج کمیٹی کی جانب سے آئندہ ماہ اگست ستمبر میں منعقد ہونے والے حج سمینارمیں ایران کلچرل ہاو¾س کی شراکت پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔
واضح ہو کہ آج ہی حج آپریشن سے متعلق انتظامات کے لیے حکومت دہلی کے متعلقہ محکموں اور دیگر ایجنسیوں کی میٹنگ بھی پرنسپل سکریٹری کی صدارت میں بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے والے محکموں میں اہم محکمے، ریوینیو، ڈیوسیب، ایم سی ڈی، محکمہ صحت،دہلی پولیس، دہلی ٹریفک، دہلی جل بورڈاور دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی متعلقہ ایجنسیاں ہیں۔

Related posts

جونیئر کامن ویلتھ کھیل میں 6 گولڈ میڈل جیت کر کیرتی سنگھ نے بہار کا نام کیاروشن : بی جے پی

Hamari Duniya

سینٹ آر سی کانوینٹ اسکول :یوتھ سکلز ڈے(نوجوانوں کا عالمی دن) منایا گیا۔

طلباءو طالبات نے اپنے ہنر پیش کیے۔اساتذہ نے حوصلہ افزائی کی۔:

Hamari Duniya

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے چھیڑی انوکھی مہم،ملک سے پینے کے پانی کی قلت کریں گی دور

Hamari Duniya