29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی مبینہ شراب گھوٹالہ : ای ڈی کے دوسری ضمنی چارج شیٹ میں عام آدمی پارٹی کے ایک اور بڑے رہنما کا آیا نام

Raghav Chadha

نئی دہلی،02مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) کی دوسری ضمنی چارج شیٹ میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کا نام بھی آیا ہے۔ چارج شیٹ میں دھوکہ دہی کے لین دین کی سازش رچی گئی تھی۔ چارج شیٹ کے مطابق منیش سسودیا کے اس وقت کے سکریٹری سی اروند نے بتایا ہے کہ سسودیا کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں راگھو چڈھا بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں پنجاب حکومت کے اے سی ایس فائنانس اوروجے نائر کے علاوہ ایکسائز کمشنر ورون روزم ، ایف سی ٹی اور پنجاب ایکسائز کے افسران بھی موجود تھے۔ اس معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اوروزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے نام پہلے ہی سامنے آ چکے ہیں۔
مبینہ شراب گھوٹالہ جس میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اس کا تعلق دہلی حکومت کی نئی شراب پالیسی سے ہے۔ دہلی حکومت نے نئی ایکسائز پالیسی 17 نومبر 2021 کو نافذ کی تھی۔ اس پالیسی کے نفاذ کے بعد دہلی حکومت نے محصولات میں اضافے کے ساتھ مافیا راج کو ختم کرنے کی دلیل دی تھی، لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس۔ دہلی حکومت کو ریونیو کا نقصان ہوا۔ جولائی 2022 میں دہلی کے اس وقت کے چیف سکریٹری نے ایل جی وی کے سکسینہ کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں منیش سسودیا پر شراب کے تاجروں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ایل جی نے اس معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی سفارش کی تھی۔ ایل جی کی سفارش کے بعد، سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اس معاملے میں منیش سسودیا سمیت 15 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا۔ 22 اگست کو ای ڈی نے ایکسائز پالیسی میں منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی درج کیا تھا۔ تقریباً چھ ماہ کی تفتیش کے بعد سی بی آئی نے منیش سسودیا کو 26 فروری کو گرفتار کیا۔

Related posts

دو بڑے مذاہب رہنماؤں کی ملاقات، تہذیبوں کے ٹکراؤکے معاملے پر مذہبی رہنماؤں کے رابطوں کی اہمیت پرگفتگو

Hamari Duniya

فلم اداکار نوازالدین کے بھائی سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

Hamari Duniya

وقف (ترمیمی) بل 2024 مسلمانوں کے لیے نا قابل قبول: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya