26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ملعون بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ گرفتار

T Raja Singh

حیدرآباد(ایچ ڈی بیورو)
مسلمانوں کے جذبات کو بار بار ٹھیس پہنچانے والا ملعون بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو تلنگانہ پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ تب سے لوگ ناراض تھے۔ حیدرآباد میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کے بعد اسے آج صبح حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔
پیغمبر اسلام کے بارے میں اس کے مبینہ ریمارکس کی وجہ سے اس کے خلاف کئی شکایات درج کی گئی تھیں۔ اتنا ہی نہیں دبیر پورہ ، بھوانی نگر ، رین بازار ، میر چوک پولیس اسٹیشنوں کے باہر بھی بڑی تعداد میں لوگ شکایت درج کرانے آئے تھے۔ مشتعل لوگوں کا کہنا تھا کہ اس نے ایک کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
دراصل ٹی راجہ نے حال ہی میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا۔ اس میں اس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تبصرہ کیا۔ معلومات کے مطابق پیر کی رات پولیس کمشنر سی وی آنند کے دفتر کے سامنے اور شہر کے کئی حصوں میں احتجاج شروع ہوا۔ مظاہرین اس کے گرفتاری کے مطالبے پر ڈٹے رہے۔ اس ویڈیو میں ٹی راجہ نے مزاحیہ اداکار منور فاروقی اور ان کی والدہ پر بھی تبصرہ کیاہے۔ٹی راجہ سنگھ حیدرآباد کی گوشا محل سیٹ سے ایم ایل اے ہے۔ اس سے قبل وہ کامیڈین منور فاروقی کو بھی دھمکی دے چکا ہے۔ اس معاملے میں اسے پولیس کی حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ ذرائع کےمطابق ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے منور فاروقی کے شو کو منسوخ کرنے کی بات کی تھی۔
ٹی راجہ سے پہلے نوپور شرما نے بھی ایک ٹی وی چینل پر پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ اس کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مقدمات درج ہیں۔ پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے تبصرے پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے بعد بی جے پی نے اسے پارٹی سے نکال دیا تھا۔
دوسری جانب تلنگانہ پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر بندی سنجے کمار کو حراست میں لے لیا ہے۔ سنجے کمار کریم نگر سے ایم پی ہیں۔ بی جے پی تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر کی بیٹی کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ کویتا پر دہلی کے شراب گھوٹالے سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔

Related posts

وہ بنیادی ایجنڈے جو کانگریس کے 85ویں جنرل کنونشن میں بحث کا موضوع ہوں گے

Hamari Duniya

کامیابی کا واحد راستہ تعلیم و تربیت ہے

ہماری صدا ٹرسٹ اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن دہلی زون کے اشتراک سے سمر کیمپ کا انعقاد:

Hamari Duniya

کانگریس کے انتخابی منشور کو خوب پسند کررہے ہیں گجرات کے لوگ

Hamari Duniya