26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
دہلی

شاہین باغ جسولہ وہارمیں کانگریسی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کلدیپ کمار کاکیا شاندار استقبال

Congress workers AAP candidate welcome

نئی دہلی،29اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔

مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ کے جسولہ وہار شاہین میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کلدیپ کمار کا کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا اور مل جل کر انڈیا اتحاد کے امیدوار کو جتانے کا عہد کیا۔ پروگرام کا انعقاد کانگریس پارٹی کے نوجوان لیڈر اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا کے چیئرمین ہدایت اللہ نے کیا تھا۔اس موقع پر سینئر کانگریسی لیڈر اوربٹلہ ہاوس وارڈ کے کونسلرشعیب دانش،محمد شکیل، محمد رئیس، محمدشاہد،گڈوبھائی،ابرار احمد،کنیزفاطمہ،عارفہ خانم سمیت کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درجنوں کارکنوں موجود تھے۔

Congress

مقررین نے اس موقع پر تمام کارکنوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈلوانے کی اپیل کی۔کلدیپ کمار نے بی جے پی پر سخت حملہ بولتے ہوئے آئین کو بدلنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا اتحاد آئین بچانے کیلئے ہی ہوا ہے۔ آئین بچانے کیلئے ہم ہر کسی سے سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے بی جے پی کے 400پار کے نعرے کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ان کے لیڈران کہتے ہیں کہ ہمیں 400سیٹیں آئین کو بدلنے کے لئے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے الیکشن تو جیتو آئین بعد میں بدلنا، تمہاری اتنی ہمت نہیں ہے کہ با با صاحب کے آئین کو بدل سکو۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے سوچتے تھے کہ کیجریوال کو جیل میں ڈال کر ہم دہلی میں الیکشن جیت لیں گے لیکن آج معاملہ الٹا ہوگیا ہے۔ دہلی کا ہر شخص اپنے بیٹے اور بھائی اروند کیجریوال کے ساتھ کھڑا ہے۔عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے خبردار کیا کہ اگر مودی جی دوبارہ وزیراعظم بنے تو یہ ملک کا آخری الیکشن ہوگا۔انہوں نے اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے لوگوں سے بڑھ چڑھ کر اووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی۔کونسلر شعیب دانش نے کلدیپ یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مشرقی دہلی سے ایک اچھے آدمی کو امیدوار بنایا ہے۔ ہم لوگ گھر گھر جاکر کلدیپ کمار کی جیت کے لئے ووٹ مانگیں گے۔

Kuldeep Kumar نوجوان لیڈر ہدایت اللہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا ایک ایک کارکن یہاں سے انڈیا اتحاد کی جیت کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نفرت کی دیوار منہدم کرنے کے لئے ہی کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل چل کر لوگوں اور پارٹیوں کو آپس میں متحد کیا ہے۔ اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے کارکنان ایک جگہ اکٹھا ہوئے ہیں۔

Related posts

ووٹ بینک کی خاطرعصمت دری کے مجرموں کی رہائی پرسپریم کورٹ برہم

Hamari Duniya

دیکھو۔دیکھو’یہ پیرس جیسی دہلی ہے…؟’، راہل گاندھی نے کیجریوال کو بری طرح سے بے نقاب کرکے رکھ دیا

Hamari Duniya

صاف شہروں کی فہرست نے دہلی ایم سی ڈی کی پول کھول کر رکھ دی،عام آدمی بی جے پی پر برس پڑی

Hamari Duniya