بئی دہلی،29 اپریل،(ایچ ڈی نیوز)۔
ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آرکائیوزاور لائبریری کے پروگراموں کے تحفظ، بقا اور اعدادشماری کے پروگراموں میں مندرج طلبہ جن کا ایم ایل آئی ایس سی،بی ایل ایس سی اور پی جی ڈپلوما نے پچیس اپریل دوہزار چوبیس کو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، آئی آئی ٹی دہلی اورجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی لائبریریوں کا دورہ کیا۔ اس تعلیمی دورے کا مقصد طلبہ کو مختلف آرکائیول اور لائبریری سیٹنگ سے براہ راست تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ آرکائیول تحفظ تکنیکوں اور اعلی معیاری تحقیقی وسائل کے تئیں انتہائی ستائش کو فروغ دینا بھی اس کا مقصد تھا۔
ڈاکٹر وکاس ایس نگرالے،صدر اور یونیورسٹی لائبریرین کی سربراہی میں یہ تعلیمی دورہ کیا گیا۔ ڈاکٹر شہناز ایچ نقوی،ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری جامعہ ملیہ اسلامیہ اس پروگرام کی کوآرڈی نیٹر تھیں۔ڈاکٹر سفیان احمد نائب لائبریرین اور میر جان محمد میر انفارمیشن سائنس داں ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری نے اس دورے کو اپنا بیش قیمت تعاون دیا تھا۔
تین فیکلٹی ارکین ڈاکٹر عمیمہ،ڈاکٹر سندیپ شرما،محترمہ شاذیہ علوی اور تعاون کار اسٹاف اراکین جناب محمد عدنان اور جناب رحمت خان کے ہمراہ ستر طلبہ کی ایک ٹیم اس تعلیمی دورے پر گئی تھی۔طلبہ کے لیے یہ دورہ ایک بہترین تجربہ تھاخاص طور سے کورنا بحران کے وقفے کے چار سال بعد سے یہ تعلیمی تجربات پھر سے شروع ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر وکاس ایس نگرالے یونیورسٹی لائبریرین نے طلبہ کے لیے اس تعلیمی دورے کو منعقد کرنے کے لیے پروفیسر اقبال حسین کارگزار شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر تبریز عالم خان، پروفیسر انچارچ، ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جناب حدیث لاری آفیشیٹنگ مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تئیں شکریہ ادا کیا۔طلبہ کی سرگرم اور فعال شرکت کے پیش نظر لائبریرین نے مستقبل میں بھی اس نوع کی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور منعقد کرنے کے سلسلے میں اپنا منصوبہ بتایا۔