28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

ڈاکٹر این ظہیر احمدنے سی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Dr N. Zaheer Ahmed
نئی دہلی، 2/جون(ایچ ڈی نیوز)۔
ڈاکٹر این ظہیر احمد نے آج سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آریو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہندکے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ قبل ازیں وہ سی سی آریوایم کے ماتحت ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، چنئی کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ ایک مشہورتحقیق کار ہیں اور قریب تین دہائیوں کا تحقیقی اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر ظہیریونانی طب کے فروغ اور ترویج کے تئیں ایک وسیع مطمح نظر رکھتے ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل کے طور پرسی سی آر یو ایم کے افسران سے اپنی پہلی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف سی سی آر یو ایم اور یونانی طب کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔سی سی آر یو ایم کے ماتحت تحقیقی ادارے میں تین دہائیوں کے تجربہ اورریسرچ کے میدان میں گراں قدر خدمات کے سبب وہ سی سی آر یو ایم کے تحقیقی منصوبوں، کارکردگیوں اور منجملہ سرگرمیوں سے بخوبی واقف ہیں۔ سی سی آریوایم کو ان سے بڑی امیدیں ہیں اوران سے یونانی طب میں بہتر تحقیق اور تیزرفتار ترقی کی توقع ہے۔
ڈاکٹر ظہیرنے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن،بنگلور سے ڈاکٹر آف میڈیسن (ایم ڈی) (یونانی طب) کی ڈگری حاصل کی ہے،اور تب سے کلینکل ریسرچ میں سرگرم ہیں۔ وہ بہت سے تحقیقی منصوبے سر انجام دے چکے ہیں اور تقریباً 90 ریسرچ پیپر شائع کرچکے ہیں۔

Related posts

گجرات کے موربی میں بدعنوانی نے90 سے زائد لوگوں کی جان لے لی

Hamari Duniya

بی جے پی کی اقتدار کی بھوک نے جموں وکشمیر کو تباہ کردیا، انڈین یونین مسلم لیگ ایم پی نواز غنی کا پارلیمنٹ میں تقریر

Hamari Duniya

پرینکا گاندھی کے استقبال میں رائے پور کی سڑکیں گلاب کے پھولوں سے بھر دی گئیں

Hamari Duniya