بنگلورو ، 02 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے عوام کو کانگریس کی طرف سے دی گئی پانچ ضمانتوں کو پورا کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے یہ اعلان کرناٹک کابینہ کی میٹنگ کے بعد کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام پانچ ضمانتوں پر کابینہ میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں رواں مالی سال سے ہی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے کرناٹک انتخابات میں پانچ ضمانتوں کو لاگو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ پانچ ضمانتیں گریہ جیوتی ، گریہ لکشمی ، انا بھاگیہ ، یووا ندھی اور شکتی یوجناہیں۔ گریہ جیوتی یوجنا کے تحت کرناٹک کے تمام گھرانوں کو 200 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ گریہ لکشمی اسکیم کے ذریعے پارٹی تمام خواتین سربراہان خاندان کو ماہانہ 2000 روپے کی امداد فراہم کرے گی۔ بی پی ایل خاندانوں کو انا بھاگیہ یوجنا کے ذریعے ہر ماہ 10 کلو اناج دیا جائے گا۔ بے روزگار گریجویٹس کو 3,000 روپے ماہانہ اور دو سال کے بے روزگار ڈپلومہ ہولڈرز کو 1,500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔شکتی اسکیم کے تحت ریاست کی تمام خواتین کو کرناٹک حکومت کی بسوں میں مفت سفر کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
گریہ لکشمی یوجنا کے لیے، استفادہ کنندگان کو اپنے آدھار کی تفصیلات اور بینک اکاو¿نٹ نمبر آن لائن جمع کرنا ہوگا۔ اسکیم کے لیے درخواست 15 جون سے 15 جولائی تک جمع کرانی ہوگی۔ یہ رقم 15 اگست کو خاتون کے اکاو¿نٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت، تمام بی پی ایل اور انتیودیا کارڈ ہولڈروں کو یکم جولائی سے 10 کلو اناج ملے گا۔ گریہ شکتی یوجنا 11 جون کو شروع کی جائے گی۔ اس کے تحت خواتین اے سی بسوں اور نان اے سی سلیپر بسوں کے علاوہ تمام سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔ یووا ندھی یوجنا کے تحت 2022-23 میں گریجویشن مکمل کرنے والوں کو ماہانہ 3 ہزار اور بے روزگار ڈپلومہ ہولڈرز کو ماہانہ 15 سو تقسیم کیے جائیں گے۔آج، کرناٹک حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ کے بعد، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اعلان کیا ہے کہ ان تمام وعدوں کو اس مالی سال میں نافذ کیا جائے گا۔