33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے سماجی کارکنوں نے ڈاکٹر فہیم بیگ کی قیادت میں نئے ڈپٹی کمشنر آف پولس ڈاکٹر جوائے ترکے سے ملاقات کی

Dr Faheem Bag

نئی دہلی،04مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
شمال مشرقی ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر جوائے ترکے کا آج ان کے دفتر میں شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی، جعفرآباد آر ڈبلیو اے اور ناگرک سرکشا سمیتی کے اراکین نے شاندار استقبال کیا۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے تمام ممبران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی ضلع کو محبت کا ضلع کہا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے3سال قبل ہمیں برے وقت سے گزرنا پڑا لیکن اس محبت کو زندہ رکھنے والے ہندو مسلم بھائی چارے نے ہی اس برے وقت پر بہت جلد قابو پایااور باہمی ہم آہنگی قائم کی۔
ڈاکٹر بیگ نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سے درخواست کی کہ آنے والے دنوں میں ہولی اور عید کے تہوار ہیں اس لئے ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ آپس میں بھائی چارہ بڑھانے کے لئے پروگرام منعقد کرے جیسا کہ ماضی میں ہوا کرتا تھا ساتھ ہی جعفرآباد میٹرو سٹیشن کے نیچے ایک پولیس چوکی بنی ہوئی ہے وہاں24 گھنٹے عملہ تعینات کرے کیونکہ وہاں لڑکیوں کا ایک اسکول ہے اس اقدام سے آس پاس میں اوباش قسم کے گھومنے پھرنے والے نوجوانوں پر قابو پایا جا سکے ۔ ساگر اشراق اور قاری یوسف اور تنظیم کے دیگر اراکین نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔سب کے خیالات سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ جس طرح ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سماج کے معززین بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں تو پولیس بھی اس بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً کام کرتی ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ معاشرے میں امن قائم رہے اور عام آدمی اپنی روزمرہ کی زندگی آزادی سے گزارسکے یہی ہمارا مقصد ہے۔ استقبالےہ تقریب میں حاجی شفیق، ڈاکٹر خورشید، قاری یوسف انصاری، کاشف انصاری، سلیم خان، لیاقت ادریسی، نفیس الدین، نوشاد خان، ساجد جمال، نوشاد ساغر، محمد عمران، عمران عباسی، چودھری عابد علی، چودھری وسیم ،اور عمران پٹھان وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

ہجومی تشدد کے خلاف پارلیمنٹ میں سخت قانون لایا جائے

Hamari Duniya

مظاہرین کے سامنے جھک گئی ایرانی حکومت، کیا بڑا فیصلہ

Hamari Duniya

’دہلی نیائے یاترا‘ پر نکلیں گے کانگریس ریاستی صدر دیویندر یادو

Hamari Duniya