34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

منڈیوں کی ترقی کے لیے  کیجریوال حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا

Gopal-Rai

نئی دہلی، 27 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

منڈیوں کی ترقی کے سلسلے میں ڈی اے ایم بی (دہلی ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ) اور اے پی ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ جمعرات کو ترقیاتی وزیر گوپال رائے کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں ایک مشترکہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں بورڈ نے اس مالی سال 2023-24 میں منڈیوں کی ترقی کے لیے 517.94 کروڑ کا کل بجٹ پاس کیا۔

بورڈ کی طرف سے منظور کیے گئے بجٹ کے بارے میں ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے کہا کہ اس بجٹ میں اے پی ایم سی آزاد پور کے لیے تقریباً 206.37 کروڑ روپے، فروٹ/سبزی منڈی غازی پور کے لیے 17.40 کروڑ روپے، ایف پی اور ای ایم سی غازی پور کے لیے 16.31 کروڑ روپے، پھول کے لیے 8.50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ منڈی غازی پور، اے پی ایم سی کیشوپور کو 19.70 کروڑ روپے، اے پی ایم سی نریلا کو 43.02 کروڑ، اے پی ایم سی نجف گڑھ کو 4.42 کروڑ اور ڈی اے ایم بی کو 202.19 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رائے نے کہا کہ بورڈ کے ذریعہ لئے گئے تمام فیصلے کسانوں کی بہبود اور دہلی کی منڈیوں کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے لئے گئے ہیں۔

مرگا منڈی، غازی پور کی 102 کروڑ کی لاگت سے تزئین و آرائش کی جائے گی۔

رائے نے بتایا کہ ٹکری کھمپور ہول سیل مارکیٹ، پھل اور سبزی منڈی اور پولٹری مارکیٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ غازی پور کی ترقی اور غازی پور پھول منڈی کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ اس سال مرگا منڈی، غازی پور کی تزئین و آرائش کا کام 102 کروڑ 20 لاکھ کی لاگت سے کیا جائے گا۔

پھول منڈی، غازی پور کو 40 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

رائے نے مزید بتایا کہ پھول منڈی، غازی پور کو 40 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ آزاد پور منڈی میں شیڈ نمبر 7 کی تزئین و آرائش کے لیے بھی 20 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Related posts

کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد کی جانب سے عید ملن تقریب

Hamari Duniya

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی جانب سے کمبل تقسیم

Hamari Duniya

این ای پی-2020 اور تعلیم کے ساتھ بچوں کی روحانی نشوونما پر سیمینار

Hamari Duniya