نئی دہلی،26 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
ایک بار پھر آپ کے امیدوار ڈاکٹر شیلی اوبرائے اور آل محمد میئر اور ڈپٹی میئر بن گئے ہیں۔ انہیں دوسرے سال کیلئے بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ کیونکہ بی جے پی کے دونوں امیدوار سیکھا رائے اور سونی پانڈے نے ووٹنگ سے کچھ وقت پہلے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے ڈاکٹر شیلی اوبرائے اور آل محمد اقبال کو دوبارہ میئر اور ڈپٹی میئر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ لوگوں کو ہم سے کافی امیدیں ہیں۔ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کریں۔
