35.3 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں پاسپورٹ فارم بھرنے کے لیے 18 دسمبر سے خصوصی کاونٹر

Kausar Jahan

نئی دہلی ،12 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور پاسپورٹ آفس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی آفس حج منزل میں ایک خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی اور علاقائی پاسپورٹ آفس کے افسران کے ساتھ حج2024کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کے لیے، جن کے پاس ابھی تک پاسپورٹ دستیاب نہیں ہے یا ان کے پاسپورٹ کی میعاد حکومت کی طرف سے طے شدہ تاریخ یعنی 31 جنوری 2025 سے پہلے ختم ہو رہی ہے، ان کے لیے 18 دسمبر 2023 کو دوپہر 2:30 بجے سے حج منزل پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نئے پاسپورٹ بنانے اور ان کی تجدید کے لیے فارم بھرنے میں مدد کرے گی اور جلد از جلد پاسپورٹ کے اجراءکے لیے ریجنل پاسپورٹ آفس کو سفارشی لیٹر بھیجے گی۔ اس پروگرام میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور ان کے دفتر کے دیگر افسران دلچسپی رکھنے والے پاسپورٹ درخواست دہندگان سے خطاب کریں گے اور ان کے مختلف مسائل و مشکلات سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ تمام افراد جو اس سال حج پر جانے کے خواہشمند ہیںاور جن کے پاس پاسپورٹ دستیاب نہیں ہے یا ان کے پاسپورٹ کی تجدید میں دشواری ہو رہی ہے انہیں وقت پر پاسپورٹ دستیاب کرانے پوری کوشش کی جائے گی۔

Related posts

مولانا محمد یوسف خاں کے انتقال پرصدر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار تعزیت

مولانا محمد یوسف سابق ناظم محاسبی اور ناظم دفتر جمعیۃ علماء ہند اورانڈین آرمی میں نائب صوبہ دار اور امامت کی ذمہ داری پر مامور رہے:

Hamari Duniya

دہلی انتخابات:کانگریس کی گارنٹی،خواتین کو ہر ماہ ملیں گے ڈھائی ہزار روپے

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایم اور این سی آئی ایس ایم کے بیچ تحقیق میں تعاون کے لیے معاہدہ

Hamari Duniya