9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر نے شاہین باغ میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا

Blanket

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے زیر اہتمام شاہین باغ میں واقع شاہین پبلک اسکول میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں علاقے کے 50 ضرورت مند خاندانوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اہل خیر حضرات اور سرکردہ سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی جن میں بہار میں کانگریس پارٹی ، اقلیتی امور کے سیکریٹری شبلی منظور، معروف سماجی کارکن مونس اعظمی، عرفان بیگ اور شاہین باغ میں جماعت اسلامی ہند کے مقامی امیر محمد عارف قابل ذکر ہیں۔ ا س موقع پر محمد عارف ،امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے خدمت خلق اور اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ آپ نے بتایا کہ اللہ جس کو توفیق دیتا ہے وہی صدقہ کرتا ہے۔ آپ نے ضرورت مندوں تک کمبل کی تقسیم کے لئے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے اقدامات کی ستائش کی۔
سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے نیشنل کوآرڈینیٹر عرفان احمد نے کہا کہ خدمت خلق کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے جسے حقداروں تک پہنچانا ہے۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر اس کام میں پوری شدت سے لگی ہوئی ہے۔ سوسائٹی رضاکارانہ طور پر اس کام کو کر رہی ہے۔ عرفان احمد نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں اس بات کا شعور بھی پیدا کرنا ہے کہ لوگ کسی حقدار کا حق صلب نہ کرے۔ انہوں نے یہ واضح بھی کیا کہ یہ سوسائٹی کسی سرکاری امداد پر منحصر نہیں ہے بلکہ سماج کے مخیر افراد کے تعاون سے چلتی ہے۔
کانگریس پارٹی بہار کے اقلیتی امور کے سیکریٹری شبلی منظور نے کہا کہ اللہ نے درد دل کے واسطے انسان کو پیدا کیا ہے۔ یہی انسانی تخلیق کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ انکے لئے باعثِ فخر ہے کہ وہ اس پروگرام میں شریک ہوئے۔شبلی منظور نے کہا کہ سماج کے متمول افراد کی ذمہ داری ہے کہ ہے ضرور مندوں کی حاجت روائی کریں۔ علاقے کے معروف سماجی کارکن مونس اعظمی نے اس کمبل تقسیم پروگرام کے لئے سوسائٹی کو مبارکباد پیش کی اور سماج کے متمول افراد سے گزارش کی کہ وہ اس طرح کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سماج کے ضرورت مندوں کی حاجت روائی کے لئے سوسائٹی کا تعاون کریں۔ عمرالحسن، پروگرام آرگنائزر دہلی نے اس پروگرام میں شریک اہل خیر حضرات اور سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسکول کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ محمد مرغوب ، پروجیکٹ انچارج ، سوسائٹی فار برائٹ فیوچر اس پروگرام کے کنوینر تھے۔سوسائٹی کے دیگر ذمہ داران ، شہزاد خان، مدثر ریاض، رزق محمد ، محمد نعیم نے پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔پروگرام میں شریک معززین کو مومینٹو کے ذریعے اعزاز سے نوازا گیا۔

Related posts

نیوزی لینڈ کو شکست دے کربھارت آئی سی سی عالمی کپ کے فائنل میں داخل

Hamari Duniya

اوکھلا علاقہ کی بیشتر گلیوں اور سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ،باشندے پریشان:محسن خان

Hamari Duniya

کانگریسیوں نے اپنے محبوب لیڈرسندیپ دکشت کا یوم پیدائش دھوم دھام سے منایا:طارق صدیقی

Hamari Duniya