27.2 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی حکومت کے ذریعے فیس ری فنڈ اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع

Delhi Minority commission

نئی دہلی،07جون(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے دہلی اقلیتی کمیشن کے آڈیٹوریم میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں، بودھوں، جینوں اور پارسیوں کے لیے مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس موقع پر ذاکر خان نے بتایا کہ دہلی حکومت کے ذریعے فیس ری فنڈ اسکیم کی آخری تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے موجودہ ممبران پر زور دیا ہے کہ اس اسکیم کو اقلیتوں کے بچوں تک بڑھایا جائے تاکہ اس اسکیم کا فائدہ اقلیتوں کے بچوں تک پہنچایا جاسکے۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے سکریٹری رنجیت سنگھ نے کہا کہ فیس واپسی اسکیم میں 48000 روپے تک کی ٹیوشن فیس واپس کی جاتی ہے اور اس کے لیے 50 فیصد نمبر اور 75 فیصد حاضری لازمی ہے۔سردار اجیت پال سنگھ بندرا، دہلی اقلیتی کمیشن کے رکن کمیشن نے کہا کہ اس اسکیم میں انکم سرٹیفکیٹ کی بھی ضرورت ہے جو کہ 3 لاکھ تک ہونا چاہئے اور اگر انکم سرٹیفکیٹ بنوانے میں کوئی پریشانی ہو تو وہ دہلی اقلیتی کمیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ننسی بارلو، دہلی اقلیتوں کی رکن کمیشن نے اس میٹنگ میں آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اس اسکیم کو عوام تک لے جانے کی اپیل کی۔

Related posts

جامعہ نگر میں کھلا ‘ہیلتھ کنیکٹ سینٹر’  لوگوں کو ملے گی بروقت مدد

Hamari Duniya

جامعہ اسپورٹ کمپلیکس کو ہم جدید معیار کے مطابق بنائیں گے: شیخ الجامعہ پروفیسر مظہرآصف

Hamari Duniya

حج 2024 میں بے ضابطگیوں اورغفلت کا معاملہ ، حج کمیٹی کو وزارت خارجہ کے حوالے کرنے اور سی ای او کو فارغ کرنے کا مطالبہ

Hamari Duniya