29.8 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Uncategorized

باہمی ہم آہنگی قائم کرنے کیلئے سروسماج راشٹریہ مہاسنگھ کی اہم میٹنگ

Sarosamaj Rashtrya-Maha-sangh

تمام معاشرے کی بہتری اور ملک کی ترقی کے لیے منظم ہونا ضروری :طاہر صدیقی
نئی دہلی،07جون( ایچ ڈی نیوز)۔
سرو سماج راشٹریہ مہاسنگھ کے قومی صدر طاہر صدیقی کی قیادت میں انصاری روڈ پر واقع شبنم ولا میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں تمام مذاہب، ذاتوں، فرقوں اور طبقات کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی جس کا مقصد قومی اتحاد کو مضبوط کرنا تھا۔ اس موقع پر گاندھی نگر اسمبلی کے حلقہ کے ایم ایل اے انل واجپائی، منڈولی جیل کے سپرنٹنڈنٹ ایم سی موریہ، بی جے پی لیڈر سمن ساہنی، کونسلر حاجی سمیر منصوری، معروف سماجی کارکن ہریش گاندھی، سرو کون کے سی ایم ڈی حاجی قمر الدین صدیقی، چودھری ریاست علی، دہلی ماہنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین طارق صدیقی، محمد چاند عباسی، فیس گروپ کے چیرمین ڈاکٹر مشتاق انصاری،سماجی کارکن محمد جاوید صدیقی، ایم آئی قریشی، راکیش پرجاپتی، نیاز احمد منصوری، ہنسراج، ایاز صدیقی، شاہد صدیقی، محمد جاوید صدیقی، درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے افسر نظامی، وی ایم رحیم الدین، حاجی عرفان قریشی، سلیم انصاری، وسیم وارثی،لئیق انصاری، نسیم اختر،عبدالرزاق اور محمد شریف وغیرہ نے بطور مہمان خصوصی اپنی موجودگی درج کروائی۔اس موقع پر ایم ایل اے انل واجپئی نے کہا کہ ملک اور سماج کی مجموعی ترقی کے لیے باہمی ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کبھی کسی کو فائدہ نہیں پہنچاتی۔ طاہر صدیقی کو کامیاب تقریب کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اوبی سی اینڈ اقلیتی بی جے پی کے انچارج سمن کمار ساہنی نے کہا کہ آپ جو پورے معاشرے کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں اور سماج کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بہت مشکل اور اہم کام ہے اس سوچ کی ہم حمایت کرتے ہیں۔طاہر صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ ماحول میں ملک کی ترقی اور پورے معاشرے کی بہتری کے لیے تمام معاشروں کے لوگوں کی تنظیم بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کرنے والوں کو ہم تبدیل نہیں کر سکتے، اس لیے بہتر ہے کہ ان سے دوری رکھی جائے۔ ہمیں اپنے گروپ میں ایسے لوگوں کو شامل کرنا ہوگا جو سیکولر سوچ کے ساتھ ملک کی ترقی میں حصہ دار بننا چاہتے ہیں۔

Related posts

نفع بخش علم کی فضیلت

Hamari Duniya

بنگلہ دیش جیت کر گروپ بی میں ٹاپ پر پہنچا بھارت، سیمی فائنل میں پہنچنا طے

Hamari Duniya

آخری رسومات کے لئے اولادوں میں جھگڑا، ایک جلانے تو دوسرا دفن کرنے کے لئے تیار

Hamari Duniya