16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

عیسیٰ مسیح کے متبعین کواخلاق حسنہ سے متصف ہونا چاہئے:پروفیسر ڈیبورا سائبل

Jamia Seminar

نئی دہلی،02مارچ۔ ”عیسائیت میں عقیدے کی بنیاد اقانیم ثلثہ پر ہے اور اس سے مراد خدا،حضرت عیسیٰ اور روح القدس ہیں۔اس کے متبعین دیگر خداوں کی عبادت نہیں کرتے اوروہ اخلاق حسنہ سے متصف ہوتے ہیں۔ “ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ڈیبورا سائبل،فیکلٹی آف ڈنٹسٹری،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں منعقد ہونے والے تیسرے توسیعی خطبہ ”مسیحی عوام پرعیسائی عقائد کے اثرات“کے دوران کیا۔انہوں نے مزیدفرمایا کہ عیسیٰ مسیح کے پیروکاروں کو والدین کی تکریم کے ساتھ ساتھ قتل،زنا،لالچ،جھوٹ،چوری سے اجتناب کرنا چاہیے۔جنید حارث،ذمہ دار،توسیعی خطبہ سیریز نے دوران نظامت مہمان مقرر ڈاکٹر ڈیبورا سائبل،دیگر مہمان ڈاکٹر محمد عمران کا تعارف کرایا اورموضوع کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر سید شاہد علی، سابق صدرشعبہ اسلامک اسٹڈیز نے فرمایا کہ اسلام اور عیسائیت دونوں ہی الہامی مذاہب ہیں،اس لیے ان میں متعدد مشترکہ تعلیمات ونظریات موجودہیں، عصرحاضر میں انہیں عام کرنے کی ضرورت ہے۔پروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اسلام اور عیسائیت کے درمیان عقیدے کے اعتبار سے اگرچہ واضح فرق موجود ہے،لیکن دونوں مذاہب میں حضرت عیسیٰ کی ذات مبارکہ قابل احترام اوربرگزیدہ ہے،نیزان میں اخلاق و اقدار کے متعدد پہلو یکساں پائے جاتے ہیں،ان ہی یکسانیت سے باہمی مفاہمت ممکن ہے۔پروگرام کا آغاز شعبہ کے طالب علم محمد اکرم کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔

آخر میں طلبہ نے موضوع سے متعلق سوالات بھی کیے۔اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد مشتاق،ڈاکٹر محمد ارشد،ڈاکٹر محمدخالد خان، ڈاکٹرمحمد عمر فاروق،ڈاکٹر خورشید آفاق،ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر محمداسامہ، ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں اورڈاکٹر محمد علی کے علاوہ ریسرچ اسکالرس،ایم اے اور بی اے کے طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام کو کام یاب بنانے میں ریسرچ اسکالرلعل چاند،بزم طلبہ کے نائب صدرابوسالم یحییٰ،جوائنٹ سکریٹری محمد شرجیل، کلچرل کمیٹی کے ذمہ داران ندا پروین،جویریہ عبداللہ،محمد شہنوازکے علاوہ سکینہ خلود،مدبرافروز،شمس الدین اور محمدمبشر وغیرہ کا اہم کردار رہا۔

Related posts

قوموں کی تقدیر کے فیصلے پارلیمنٹ اوراسمبلیوں کے ایوانوں میں ہوا کرتے ہیں

Hamari Duniya

مسلم لیگ کے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیراور عبدالصمد صمدانی کا استقبال

Hamari Duniya

گرام سیوا سمیتی نے غریب بچوں کے ساتھ منائی دیوالی

Hamari Duniya