نئی دہلی،16مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
آج دہلی کی شاہی عید گاہ میں ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے طوفانی دورہ کیا ان کے ساتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایس پی زون اور کرول باغ زون کے سبھی اعلیٰ افسران موجود تھے سب سے پہلے میئر صاحبِ کا پھولوں اور استقبالیہ چادر پہنا کے استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر شاہی عیدگاہ منیجنگ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی سلیم قریشی اور صدر حاجی شاکر دوست محمد اور کمیٹی کے سبھی کارکن موجود تھے، اور القریشی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر زاہد بشیر اور ا±نکی کمیٹی کے سبھی کارکن بھی موجود رہے سبھی نے اتفاق رائے سے شاہی عیدگاہ کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مستقبل میں یہاں۔ کیا کیا کام ہونے چاہئے ڈپٹی مئیر صاحب کو آگاہ کرایا گیا۔
یاد رہے دہلی کی شاہی عیدگاہ میں کئی برسوں سے تبلغی جماعت کا سہ روزا اجتماع ہوتا ہے اور عیدین کی نماز کا بھی اہتمام ہوتا ہے ان سبھی مواقع کو نظر میں رکھتے ہوئے اور علاقے کے لوگو کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے عیدگاہ کے چاروں طرف واکنگ ٹریک ، اور پارکوں میں گھانس ، اور پیڑ ، پودھے ، پارکوں میں بینچ ، اور عیدگاہ کے چاروں طرف لائٹ کا معقول انتظام کی درخواست رکھی گئی اور شاہی عیدگاہ کے اندرون حصے کی صفائی اور باہری حصے کی صفائی پر بہت زور دیا گیا۔ ٹوٹی ہوئی چاروں اطراف کی باہری دیوار کی مرمت اور سبھی کاموں کو تحریری شکل میں درخواست دیکر آگاہ کرایا گیا۔ آل محمد اقبال ڈپٹی میئر نے سبھی باتوں کو سنا اور جلد ہی ان سبھی کاموں کو کروانے کی یقین دھانی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نفیس قریشی، ایڈوکیٹ سلمان قریشی ، مصطفی قریشی ، سیّد شاہد راحت ، ذیشان قریشی ، شاکر انصاری ، اسماعیل بھورے ، ضیاءقریشی وغیرہ موجود تھے۔
