35 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی انتخابات سے پہلے کانگریس کو جھٹکا ، 5 بار کے ایم ایل اے چودھری متین احمدبھی ’آپ ‘کے ہوگئے

Chaudhary Mateen Ahmad

نئی دہلی ،10نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

اگلے سال دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر چودھری متین احمد اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ وہ پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سلیم پور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کرچودھری متین احمد اورساتھ میں سینئر کانگریس رہنما سید ناصر جاوید سمیت ان کے درجنوں حامیوں کو عام آدمی پارٹی کی رکنیت دلائی۔ ساتھ میں ریاستی وزیرعمران حسین بھی موجود تھے۔
چودھری متین احمد سیلم پور سیٹ سے کانگریس کے 5 بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ 1993 سے 2013 تک یہاں سے الیکشن جیتتے رہے۔ ان کے بیٹے چودھری زبیر اور بہو شگفتہ چودھری 29 اکتوبر کو عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان کی بہو شگفتہ دہلی کی کونسلر ہیں۔

Chaudhary Mateen
متین احمد دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین تھے۔
چودھری متین احمد دو بار دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین رہے۔ 2004 میں جب ہارون یوسف کی میعاد ختم ہوئی تو متین احمد کو چیئرمین بنایا گیا اور پھر 2009 میں دوسری بار وہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس حکومت میں دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین کی ذمہ داری بھی نبھائی۔

Chaudhary Mateen سیلم پور میں عام آدمی پارٹی مضبوط ہوئی۔
چودھری متین احمد کو سیلم پور کے علاقے میں بہت مقبول چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں عام آدمی پارٹی نے 2015 اور 2020 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ، لیکن اس بار مقابلہ کافی سخت مانا جا رہا تھا ، جس کی وجہ سے الیکشن سے قبل ہی عام آدمی پارٹی نے بڑا داوچل دیا ہے۔ متین احمد کے پارٹی میں شامل ہونے سے سیلم پوراور آس پاس کی سیٹوں پر آپ کی طاقت مزیدبڑھ گئی ہے۔

Related posts

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچویں دو طرفہ سائبر پالیسی مذاکرات کا انعقاد

Hamari Duniya

امانت اللہ خان کو راوز ایونیو کورٹ سے ملی ضمانت،گرفتاری پرروک، ممبراسمبلی جامعہ نگر تھانے پہنچے، میڈیا کو جم کر لتاڑا

Hamari Duniya

سہیوگ معاشرے کے کمزور طبقوں کی ز ندگی سنوار نے کا ایک بڑا ذریعہ: طارق انور 

Hamari Duniya