نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
حج وعمرہ کی معروف ٹریویلس ایجنسی الخدم گروپ کے ڈائریکٹر شاہ جمال نے امام حرم مسجد نبوی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمان البعیجان سے ملاقات کی اور ان کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے امام حرم مسجد نبوی کا ہندوستان تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حرم مسجد نبوی کے ہندوستان تشریف لانے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے لاکھوں مسلمان ہرسال حج وعمرہ اور زیارت کے لئے مکہ ومدینہ تشریف لے جاتے ہیں۔ امام حرم مسجد نبوی کے ہندوستان آنے سے لوگوں کے دلوں میں سعودی عرب کا سفر کرنے کا مزید جزبہ پیدا ہوگا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو امام حرم مسجد نبوی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمان البعیجان نے شاہی جامع مسجد دہلی میں عشائ کی نماز پڑھائی اور خطاب بھی کیا۔