29.3 C
Delhi
July 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کانگریس 03فروری کو دہلی میں ’نیائے سنکلپ سمیلن کا کرے گی انعقاد، ملکارجن گھڑے کریں گے خطاب

Delhi Congress

نئی دہلی،31جنوری(محمد خان؍  ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی ریاستی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید حملہ بولا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ملک میں جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل چنڈی گڑھ میں میئر کے الیکشن میں جو کچھ بھی ہوا وہ کسی دہشت گردی سے کم نہیں ہے۔

آج وہ ریاستی کانگریس کی طرف سے 3فروری کو مشرقی دہلی کے گیتا کالونی کے رام لیلا گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے کارکن اجلاس’نیائے سنکلپ سمیلن‘ کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلی کافی تاریخی ہوگی، اور دہلی میں اس ریلی کے ذریعہ کانگریس پارٹی لوک سبھا الیکشن کا بگل پھونکے گی۔انہوں نے کہا کہ رام لیلا گراؤنڈ میں اس ریلی کا انعقاد اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جیسے میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس میں پانچ گیٹ بنائے جائیں گے۔  کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال،کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک، دہلی کے جنرل سکریٹری انچارج دیپک باوریا،دہلی کے تمام سینئر لیڈرشپ اس کارکن اجلاس سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا نام ہم نے نیائے سنکلپ سمیلن اس لئے رکھا ہے کہ یہ لڑائی اب صرف سیاسی نہیں رہ گئی ہے۔کل جس طرح سے چنڈی گڑھ کے اندر الیکشن پروسیس کے اندر غنڈہ گردی کی گئی ہے وہ کسی دہشت گردی سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے کارکنان نہ صرف کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں گے بلکہ یہ عہد بھی لیں گے مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے خلاف ہرطرح کی قربانیاں دیں گے۔اور گھر گھر جاکر مودی حکومت کے جھوٹ کا پردہ فاش کریں گے۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر مکیش شرما نے کہا کہ اروندر سنگھ لولی کے صدر بننے کے بعد کانگریس پارٹی دہلی کے عوام کے خلاف ہورہی نا انصافی کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ساتوں لوک سبھا حلقہ میں زمینی سطح پر کافی مضبوط ہوگئی ہے۔ ہمارے ریاستی صدر گزشتہ کئی دنوں سے ہرلوک سبھا حلقہ میں گئے ہیں اور کسی کسی لوک سبھا میں تو دو دوبار جا کرپارٹی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اب ہم ریاست بھر کے تقریباً10ہزار سے زیادہ کارکنان کی بڑی ریلی کرنے جارہے ہیں جس کو کانگریس پارٹی کے قومی صدر خطاب کریں گے۔اس موقع پر دہلی ریاستی کانگریس کے نوجوان لیڈر علی مہدی  نے بھی خطاب کیا۔علی مہدی  نے کہا کہ اس ریلی میں شرکت کیلئے شمال مشرقی دہلی اور مشرقی دہلی کے لوگوں میں کافی جوش خروش پایا جارہا ہے۔

Related posts

ڈاکٹر کلام کے راستے پر ہی چل کر بھارت دنیا کی قیادت کر سکتا ہے

Hamari Duniya

Youth Conference ؁وانوں یہ صدائیں آرہی ہیں آبشاروں سے، چٹانیں چور ہو جائیں جو ہو عزم سفر پیدا، طلبہ اور نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل ہیں:صدر ایس آئی او

Hamari Duniya

بنگلہ دیش دورے سے باہر ہونے پر شمی کے چھلک پڑے آنسو

Hamari Duniya