34.4 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

طلبہ کو انصاف دلانےکیلئے سیلم پور اسمبلی حلقہ میں کینڈل مارچ

Delhi Congress
بچوں کی موت کی ذمہ داری لیتے ہوئے دہلی کے وزیر آتشی اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے: چودھری زبیر احمد

نئی دہلی:30جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

اولڈ راجندر نگر علاقے میں یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کرنے والے تین طالب علم تہہ خانے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔ ان طلبہ کے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔ یہ کینڈل مارچ علی مسجد سیلم پور سے پردھان چوک تک نکالا گیا ۔ اس موقع پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے تمام عہد دران نے شرکت کی۔ضلع کے کارکنان و لیڈران نے آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ مرنے والے طلباء کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے اور انتظامیہ کی بے عملی کی وجہ سے آئےدن ہونے والے حادثات کی مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار افسران پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔

تاہم جو لوگ اس حادثے کے ذمہ دار ہیں ان پر بھی کاروائی کی جائے ۔ اس موقع پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہاکہ دہلی میں جب بھی کوئی پریشانی آتی ہے تو عام آدمی پارٹی کے لیڈران یہ کہتے ہوئے اپنا بچائو کرتے ہیں کہ افسران ہماری بات نہیں سنتے ۔میں سوال کرتا ہوں کہ جب دہلی اور ایم سی ڈی دونوں میں آپ کی حکومت ہے اور افسران ان کی بات نہیں سنتے تو بچوں کی موت کی ذمہ داری لیتے ہوئے دہلی کی وزیر آتشی اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی دہلی کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور کانگریس طالبہ کو انصاف دلانے کیلئے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔

Delhi Congress Candle march

سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن کے سیوریج کا نالا ٹوٹنے کی وجہ سے تہہ خانے میں پانی بھرا جس کی وجہ سے طلباء کی موت ہوئی جس کی ذمہ دار دہلی حکومت ہے چونکہ ایم سی ڈی اور دہلی میں ان کی سرکار ہے ۔ کونسلر حاجی ظریف اور ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے مشترکہ طور پر کہا کہ مرکزی حکومت ہو یا دہلی حکومت، دونوں ہی طلبہ کے تئیں لاپرواہ ہیں۔ اپنی غلطیوں کو قبول کرنے کے بجائے، آپ پارٹی کے رہنما لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ اب ان کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں انہیں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے۔

اہم شرکا میں ریاض الدین راجو، ریاست ساحل، راج کمار شرما، چودھری نتھو سنگھ، للت چوہان، سرتاج احمد، شہزاد خان، نوین شرما، ڈاکٹر جہانگیر، نوین شرما، چودھری دیو آنند، کلدیپ بھاٹی، ہریندر سنگھ، راجندر پردھان، نوشاد عالم،جرار احمد، فیضان قریشی، محمد عامر گڈو، خالد خان، فہیم خان، افسر خان، کشور، دلشاد خان، اسلم، توحید، ایوب مسعودی، شریف قریشی، جمیل ملک، وجے پاٹھک، محمد عامر، یوسف ادریسی، ابوذر، عابد سیفی، سونو بھائی، گڈو بھائی وغیرہ نے کینڈل پارچ میں شرکت کی ۔

Related posts

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے تیس ہزاری کورٹ میں اقلیتی وکلاء کو’مودی متر‘ بنایا

Hamari Duniya

دہلی کی شاہی عیدگاہ میں ڈپٹی مئیر آل مُحمّد اقبال کا ایک مہینے میں دوسری بار دورہ

Hamari Duniya

پرم ویر چکریافتہ ویر عبدالحمید کی یاد میں ایوارڈ پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya