نئی دہلی :10جون (ایچ ڈی نیوز) چوہان بانگروارڈ سے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر،بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے چوہان بانگر اے بلاک گلی نمبر 3 کامقامی لوگوں کے ساتھ فیتا کا ٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے کہا کہ میں نے انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ چوہان بانگر کی گلیوں سے نالیوں کا خاتمہ کیا جائے گا،جس کے تحت ایک کے بعد ایک گلیوں کی از سر نو تعمیر کے ساتھ ساتھ نالیوں کا خاتمہ کیا جارہے اور آج گلی نمبر 3کاتعمیر اتی کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ پچھلی گلیوں کی طرح اس گلی میں بھی نالی نہیں بنائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ گلی کی تعمیر سے قبل ہی ہم نے لو گوں کے کنکشن سیور میں کرادیے تھے۔ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمدنے کہا کہ چوہان بانگر وارڈ کو مثالی وار ڈ بنانے کیلئے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے گلیوں کی تعمیر کرکے نالی مکت بنایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ گلیوں کی تعمیر کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے کہ پہلے جو بارش کا پانی جمع ہو کر گندگی پھیلاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، گلیوں کو اس طرح بنایا جا رہا ہے کہ بارش کا پانی آسانی سے نکل جائے اور گلیوں میں جمع نہ ہو۔ دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں کونسلر شگفتہ چودھری کی محنت و لگن قابل ستائش ہے جس سے لوگ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے گلیوں کی تعمیر بغیر کسی منصوبے کے کی جاتی تھی اور جس کی وجہ سے پانی جمع ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوتا پانی کا لیول کس جگہ جانا چاہئے ان تمام باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کونسلر شگفتہ چودھری کے کاموں سے وارڈ کے عوام پوری طرح سے متفق ہیں۔ اس موقع پرحاجی مشرف علی ، شاداب حسن ، فیروز انصاری ، عاصم حسین ، رائو نوید ، محمد عامر ، گڈو بھائی ، جرار احمد ، محمد نجیب ، راجو بھائی ، بابو خان ، شاہنواز ، جہانگیر ، شاہد چچا ، اقبال پینٹر ، عمران مسعود ، عادل اشفاق وغیرہ موجود تھے ۔
