22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دارالعلوم فیض محمدی کے ٹرانسپورٹنگ بیڑے میں نئی بس کی انٹری

Madarsa Bus

لکشمی پور، 23 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
آج مؤرخہ 23/ جولائی 2024ء بروز منگل دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ میں طلبہ کے آمد ورفت کے لئے ٹرانسپورٹنگ نظام مضبوط کرنے کے لئے ایک نئی بس کی انٹری ہوچکی ہے ، اس نئی بس کی آمد کے موقع پر ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے کہا کہ : ہم قوم کے بچوں کے لئے تمام تر سہولیات وتعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں ، ماہر فن اساتذہ کی تقرری اور نظامہائے تدریس میں مضبوطی لانے کے ساتھ قرب وجوار کے طلبہ کو دارالعلوم میں لانے کے لئے بڑی بس کا انتظام کردیا ہے ، یقینا اس سے ادارہ میں تعلیم کے لئے آنے والے طلباء وطالبات کو بڑی سہولت میسر ہوگی ۔

دارالعلوم کے پرنسپل مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنی انتظامیہ بالخصوص ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مولانا سعد رشید ندوی کے بے حد شکر گذار ہیں کہ بہتر سے بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے ہیں ، ان شاء اللہ کل مؤرخہ24/ جولائی سے یہ نئی بس اپنے مقامات پر آنا جانا شروع کردے گی ۔ پریس کو یہ اطلاع دارالعلوم کے میڈیا انچارج مفتی احسان الحق قاسمی نے دی ہے۔

Related posts

دین و شریعت ہی نجات کا واحد راستہ ہے:عبد الحلیم مظاہری

Hamari Duniya

ڈاکٹر آصف اور الفلاح فاؤنڈیشن غریب بچی کی زندگی بچانے میں رہے کامیاب

Hamari Duniya

مدرسہ اسلامیہ دار ارقم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد

Hamari Duniya