غیر ضروری ایشوز سے دھیان ہٹاکر تعمیری کاموں پر سماج کو توجہ دینی ہوگی:ذاکر حسین
اعظم گڑھ،9 نومبر (نامہ نگار): سیکڑوں مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر آصف کی بے پناہ کاوشوں سیدھا سلطان پور گاؤں کی ایک غریب نٹ بچی کی زندگی بچ سکی۔بچی نے پندرہ دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا، حالت ایسی تھی کہ گھر کے لوگ اس کے مرنے کا انتظار کر رہے تھے۔ اس بات کی خبر جب الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین کو ملی تو انہوں نے فوراً لے جاکر سرائے میر ڈاکٹر آصف کے یہاں، اختری ہاسپٹل کے مالک اور سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے ڈاکٹر فہد کی مدد سے ایڈمٹ کرایا۔ خون کی ضرورت پڑنے پر خون کا انتظام تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا، اس دوران تنظیم کارکنان کو ٹریفک پولیس سے رات بارہ بجے چار ہزار فائن جھیلنا پڑا۔اس کیس میں الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگ لگاتار دو دن دو رات جگے۔ اس کیس میں الفلاح فاؤنڈیشن کے وسیم، عازم، معاذ سمیت دیگر نے اپنا اہم کرادار ادا کیا۔ آج بچی الحمداللہ ٹھیک ہے۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ اس کیس میں جناب ڈاکٹر آصف صاحب کی اصل قربانی رہی، ان کے ہم سب مشکور ہیں، ساتھ ہی جناب ڈاکٹر فہد صاحب (سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی) کے اہم کردار کو سراہا جانا ضروری ہے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ سماج کے لوگوں کو اس طرح کے کاموں میں آگے آنا چاہئے۔غیرضروری ایشوز سے دھیان ہٹاکر تعمیری کاموں پر سماج کو توجہ دینی ہوگی۔