35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مدرسہ اسلامیہ دار ارقم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد

Madarsa Program

اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ۔
واضح ہوکہ مشرقی اترپردیش کے عظیم الشان مدرسہ اسلامیہ دارِارقم شیرواں سراۓ میراعظم گڈھ میں آج بروز جمعرات دن میں 10 بجے مدرسہ اسلامیہ دار ارقم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد ہوا جس میں محمد علقمہ ابن حافظ محمد ارشد شیرواں، محمد اسمر ابن ابو سعد شیرواں، عبید الرحمن ابن حافظ محمد خالد شیرواں، عبد الرازق ابن محمد آصف سنجر پور، محمد یاسین ابن ابوذر شیرواں، محمد اسماعیل ابن جمال احمد مرحوم منڈیار، عبد العزیز ابن عبد العظیم شیرواں، محمد عباد ابن شمشاد احمد اسرولی، محمد معاذ ابن نعمان کھریواں.قرآن کریم کی آخری صورتوں کی تلاوت کرکے تقریب کا آغاز کیا نظامت کررہے مدرسہ کے مہتمم مولانا انور داؤدی صاحب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ آج مدرسہ کے طلبہ انتظامیہ اور طلبہ کے والدین کے لۓ خوشی اور مسرت کا موقع ہے جبکہ یہ طلبہ قرآن جیسی عظیم دولت کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا۔

اس تقریب پر ایک خصوصی نظم مدرسہ کے حفظ کے استاذ حافظ خالد صاحب نے پیش کیا پروگرام کےآخیر میں  مولانا وسیم  شیروانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اسلامی مکاتب ہمارے معاشرے کی بنیادی ضرورت اور مسلمان گاؤں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مکاتب کا قائم کرنا ان کو چلانا ہمارے لیے اولین ضرورت ہے اس کے بغیر اگر ہم نے دنیا کو پڑھا لکھا سماج بھی دیا تو وہ سماج کتنا مفید ہوگا۔ اس کی کوئی گارنٹی نہیں لی جا سکتی اج سماج میں اور پوری دنیا میں جو بھی شر و فساد پھیلا ہوا ہے وہ ان پڑھ لوگوں کے ذریعے نہیں بلکہ پڑھے لکھے افراد کے ذریعے ہے اس لیے تعلیم کو عام کرنا یقینا ضروری ہے لیکن رب کی نسبت کے ساتھ اللہ تعالی نے خود قرآن کو نازل کیا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود لی ہے۔  انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم قرآن کی تعلیم کو عام کریں قرآن کو اپنی زندگی میں اتاریں یہ طلبہ کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں حفظ قرآن کریم کی دولت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لۓ بے شمار فضیلتیں بیان کی گٸ ہے ان کے لۓ سب سے بڑی فضیلت یہی ہے کہ یہ کل قیامت کے دن 10لوگوں کی سفارش کریں گے۔

آخیر میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ان طلبہ کوقبول فرمائے اور انہیں ہر سال قرآن کریم کو رمضان المبارک میں پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ قران کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ھدایت دے اور اللہ تعالی مدرسہ کو ہمیشہ قرآن کی تعلیم دینے کی توفیق عطا فرماۓ مولانا کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا اس تقریب میں گاؤں کے پردھان محمد عارف صاحب شیروانی ۔سابق پردھان لئیق احمد شیروانی ۔مولانا برکت شیروانی ، حافظ شعیب شیروانی ، حافظابوسعد   شیروانی ،حافظ زاہد شیروانی ۔حاجی ضیاء الدین منڈیار۔مولانا سلیم شیروانی۔ مولانا اویس  کمراواں۔شاعر طیب نقاش کےعلاوہ علاقے کے سرکردہ افراداورمدرسہ کے استاذہ طلبہ نے شرکت کی آخیر میں مدرسہ کے ناظم حافظ محمد ارشد  ۔شیروانی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

Related posts

دارالعلوم نظامیہ میرٹھ میں تحفظ مدارس مجلس مشاورت ورکشاپ کا انعقاد

جمعیت علمائے شہر میرٹھ کے زیر اہتمام مدارس کے حقوق آرٹیکل 25و30 کے تحت مدارس کے کاغذات اور عمارت کی تکمیل کی اپیل کی گئی ۔:

Hamari Duniya

ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مفتی محمد شعیب قاسمی ہوئے سپرد خاک 

Hamari Duniya

خدارا چاند رات کو ضائع نہ کریں:مفتی محمد تھانوی

Hamari Duniya