28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

سمندری طوفان بیپرجوئے کے اگلے 48 گھنٹوں میں شدت اختیار کرنے کا امکان

cyclone biparjoy

نئی دہلی، 9 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بیپر جوئے ایک درجہ مزید اضافے کے بعد انتہائی شدت کے طوفان میں تبدیل ہوگیا۔اور ممبئی اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں مزید تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری طوفان بپرجوئے اگلے 48 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرے گا۔
وی ایس سی ایس بپرجوئے کا مرکز آج صبح 05:30 بجے، 14.7 شمالی عرض البلد اور 66.2 مشرقی طول البلد کے قریب واقع تھا۔ طوفان گوا سے 820 کلومیٹر مغرب، ممبئی سے 840 کلومیٹر مغرب-جنوب مغرب، پوربندر سے 850 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب اور کراچی سے 1140 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اس میں مزید شدت آئے گی۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے چوتھے الرٹ میں کہا ہے کہ طوفان بیپر جوئے ایک درجہ مزید اضافے کے بعد انتہائی شدت کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور کراچی سے 1260 کلومیٹر کی دوری پر ہے، کسی پاکستانی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

Related posts

ہریانہ مسجد پر حملے میں زخمی 84 سالہ بزرگ اللہ مہر نے سنائی آپ بیتی

Hamari Duniya

 مولانا سید ارشد مدنی نے مہا منڈلیشور کیلاش چند نرنجنی اکھاڑے کے اچاریہ سے کی ملاقات

Hamari Duniya

مسلم پولس افسر کی داڑھی پرمدراس ہائی کورٹ  کے فیصلہ پرآل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ نے کیا کہا؟

Hamari Duniya