32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کا جلوہ، ملک کے مقبول ترین مسلم لیڈر بنے

imran pratapgarhi

نئی دہلی،25 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
 کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کو ٹوئٹر پول کے مطابق بھارت کا مقبول ترین مسلم رہنما قرار دیا گیا ہے۔ٹویٹر پر للن پوسٹ کے ذریعے کرائے گئے پول میں کل 37,065 شرکاءنے حصہ لیا جس میں صارفین سے کہا گیا کہ وہ اس وقت بھارت کے سب سے ممتاز مسلم سیاسی رہنما کو ووٹ دیں، جس میں کانگریس رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے 57.1 فیصدووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر اور اسد الدین اویسی نے 42.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔آج کی پریس ریلیز کے ذریعے یہ بھی بتایا گیا کہ بدرالدین اجمل کو 0.5 فیصد اور ایم قادر محی الدین کو 0.1 فیصد ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ عمران پرتاپ گڑھی سیاست میں آنے سے پہلے ملک بھر میں ایک شاعر کے طور پر کافی مشہور تھے۔ اور وہ حکومت مخالف اوربی جے پی کے خلاف اپنے شعر کے ذریعہ تنقید کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔ جو ان کی مقبولیت کی وجہ بھی بنی۔ سیاست میں آنے کے بعد بھی وہ مسلسل مسلمانوں کے مسائل کافی زور وشور سے اٹھاتے ہیں۔

Related posts

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حکومت بننا یقینی:ادت راج

Hamari Duniya

بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے: مولانا سید محمد عثمان سہارنپوری

Hamari Duniya

بھارت چین کے ساتھ باہمی احترام اورمفاد پر استوار ہو: جے شنکر

Hamari Duniya