27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا آمرانہ آرڈینینس کے خلاف جنگ جاری، اس بڑے لیڈر سے کی ملاقات

Arvind Kejriwal

نئی دہلی ، 14 جون (ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ سے ملاقات کی اور مرکز کے آرڈیننس کے خلاف ان کی حمایت مانگی۔ تقرری اور تبادلے کے معاملے میں لیفٹیننٹ گورنر کو حتمی اختیارات دینے والے آرڈیننس کے خلاف وزیر اعلیٰ اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

کیجریوال سے ملاقات کے دوران ممبران پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور سنجے سنگھ بھی موجود تھے۔ دونوں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال کا ماننا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد سے راجیہ سبھا میں مرکزی آرڈیننس کی منظوری کو روکا جا سکتا ہے۔

ملاقات کے بعد اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے آج دہلی میں سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور سی پی آئی کے تمام لیڈروں سے ملاقات کی۔ ان لیڈروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ دہلی میں مرکزی حکومت کا آمرانہ آرڈیننس جمہوریت اور آئین پر حملہ ہے اور وہ اس آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ میں دہلی کے عوام کی حمایت کریں گے۔

بات چیت کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت دیگر ریاستوں کے لیے بھی ایسا ہی قانون لا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ دہلی آدھی ریاست ہے، اس لیے یہ آرڈیننس دہلی کے لیے آیا ہے۔ یہ آرڈیننس کرناٹک ، راجستھان ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور کرناٹک میں کسی کے لیے بھی آسکتا ہے۔ یہ دہلی کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ شروعات ہے اس لیے تمام جماعتوں کو مل کر اس کی مخالفت کرنی ہوگی۔

Related posts

صرف ووٹ کی طاقت نے ہی عقیدے کو عزت دی: یوگی

Hamari Duniya

Khadime Urdu Award 2024: معروف ادیب و ڈراما نگار ڈاکٹر ظہیر آفاقؔ  ”خادم اردو ایوارڈ2024 ” سے سرفراز

Hamari Duniya

پچھلے 12سال سے خستہ حال گلی کو نومنتخب ممبراسمبلی چودھری زبیر احمد نے تعمیر کرائی، لوگوں نے لی راحت کی سانس

Hamari Duniya