March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

پچھلے 12سال سے خستہ حال گلی کو نومنتخب ممبراسمبلی چودھری زبیر احمد نے تعمیر کرائی، لوگوں نے لی راحت کی سانس

Zubair Chaudhary

نئی دہلی، یکم مارچ: چوہان بانگر وارڈ کے رشی کردم مارگ کی سب سے خستہ گلی نمبر 17/2 مقامی کونسلر شگفتہ چودھری زبیرکے فنڈ سے بن کر تیار ہوگئی جس کا افتتاح سیلم پور اسمبلی حلقہ کے نومنتخب رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے گلی کی ہی ایک معمرخاتون سے فیتا کٹواکر کیا۔گلی تعمیر ہونے سے لوگوں نہ صرف راحت کا سانس لیابلکہ خوشی کا اظہاربھی کیا اور چودھری زبیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ اس گلی کا شمار سب سے خستہ حالی گلیوں میں ہوتا تھا مگر گلی کے لوگوں نے تعمیر کرانے میں اپنا بھرپور تعاون دیا اور ساری رات رہ کر اپنی مرضی کے مطابق گلی بنوائی اور سب سے اہم بات یہ ہے لوگوں نے اپنے گھروں کے سامنے کے تھلے میں بغیرتوڑ ڈالے اور اپنے گھروں کے کنکشن سیور میں کرالئے جس کے لئے جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔اس عمل کی وجہ سے گلی بھی کافی چوڑی اور خوبصورت نظر آرہی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ پورے وارڈکے لوگ ایسا کریں گے اور وہ دن آئے گا کہ یہ وارڈ صاف ستھرا اور نالیوں سے فری ہوگا۔

سیاسی وسماجی کارکن سید ناصر جاوید نے کہا کہ یہ گلی پچھلے 12سال سے بہت ہی خراب حالت میں تھی جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو بہت ہی دقتوں کا سامنا کرناپڑتا تھا۔بسا اوقات کپڑے بھی خراب اور گندے پانی کی وجہ سے ناپاک ہوجایاکرتے تھے۔یہ گلی سابق کونسلر عاصمہ رحمن اور سابق رکن اسمبلی عبدالرحمن کی عدم توجہی کا شکار رہی مگر کونسلر شگفتہ نے اس پریشانی کو محسوس کیا اور تعمیراتی مرحلہ مکمل کردیا۔

قبل ازیں گلی والی کی جانب سے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد اور ان کے ساتھیوں کا گلپوشی کرکے استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ضرار احمد،ظفر چودھری،راؤ نوید،شاداب حسن،عمران خان،ذیشان جیلانی،فیروز خان،عارف خان،عادل سلمانی،آشیش شرما،ضمیر احمد،عاصم حسین،تابش حسین،اسلم ملک،امیش شرما،عطا ء الرحمن،راجو کنگ،رشید احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Related posts

دوجانہ ہاؤس بازار مٹیا محل میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya

 فنتاسی اورجادوئی حقیقت نگاری کاآپسی کوئی تعلق نہیں: خالد جاوید

Hamari Duniya

نئی دہلی عالمی کتاب میلہ2024 میں چار چاند لگائے گی مغربی بنگال اردو اکادمی

Hamari Duniya