October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی ہوں گے گرفتار؟ دہلی کی سیاست میں بھونچال آنے والا ہے

CM Arvind Kejriwal

نئی دہلی،14اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالہ کی جانچ اب وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال تک پہنچ گئی ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے پوچھ گچھ کرے گی۔ انہیں 16 اپریل کو پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے۔ اب عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ آج شام 6 بجے اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔
سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا اور اسے ظلم قرار دیا۔ انہوں نے لکھا،’ مظالم ضرور ختم ہوں گے۔ اروند کیجریوال کو سی بی آئی کی طرف سے سمن کے حوالے سے میں شام 6 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔
آپ کو بتادیں کہ اس معاملے میں دہلی کے سابق وزیر اعلی منیش سسودیا بھی جیل میں ہیں۔ سسودیا کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ منیش سسودیا سے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیل میں پوچھ گچھ کی تھی۔ ای ڈی نے پوچھ گچھ کے بعد منیش سسودیا کو جیل سے ہی گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے منیش سسودیا سے بھی ریمانڈ پر پوچھ گچھ کی تھی۔ منیش سسودیا نے راو¿س ایونیو کورٹ میں عرضی داخل کرکے اس معاملے میں ضمانت مانگی تھی۔ لیکن عدالت نے اسے قبول نہیں کیا۔
شراب گھوٹالہ کیس کیا ہے ؟
دہلی حکومت نے نئی ایکسائز پالیسی 17 نومبر 2021 کو نافذ کی تھی۔ اس پالیسی کے نفاذ کے بعد دہلی حکومت نے محصولات میں اضافے کے ساتھ مافیا راج کو ختم کرنے کی دلیل دی تھی، لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس۔ دہلی حکومت کو ریونیو کا نقصان ہوا۔ جولائی 2022 میں ، دہلی کے اس وقت کے چیف سکریٹری نے ایل جی وی کے سکسینہ کو ایک رپورٹ پیش کی ، جس میں منیش سسودیا پر شراب کے تاجروں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ایل جی نے اس معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی سفارش کی تھی۔ ایل جی کی سفارش کے بعد سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اس معاملے میں منیش سسودیا سمیت 15 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا۔ 22 اگست کو ای ڈی نے ایکسائز پالیسی میں منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی درج کیا تھا۔ تقریباً چھ ماہ کی تفتیش کے بعد سی بی آئی نے فروری کے مہینے میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ منیش سسودیا تب سے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

Related posts

غزہ جنگ کا خاتمہ،پہلے مرحلہ میں حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپردکیا،اسرائیل کی تصدیق

Hamari Duniya

جمعیۃ علماء کی سو سالہ خدمات سے اس وطن میں ملت اسلامیہ کا وقار بلند ہوا ہے: مولانا حکیم الدین قاسمی ، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند

Hamari Duniya

جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کانفرنس سے متعلق قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

Hamari Duniya