16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

جی۔ 20 :خواتین 20 میٹنگ میں کس بات پر دیا گیا زور

جے پور ڈبلیو20 میٹنگ

جے پور، 14 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
دو روزہ دوسری خواتین کی (ڈبلیو20) بین الاقوامی میٹنگ جمعرات کو راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں شروع ہوئی۔ اجلاس کے دوران جی 20 سربراہی اجلاس میں 18 ممالک کی 120 خواتین کے وفود نے شرکت کی۔ اس دوران عالمی سطح پر صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ سمٹ ہوٹل للت میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکن ڈاکٹر شمیکا روی، خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کی سکریٹری اندیور پانڈے، چیف سکریٹری اوشا شرما اور جی 20 شرپا امیتابھ کانت نے خطاب کیا۔ خواتین 20 کی یہ میٹنگ ’خواتین کی قیادت میں ترقی کے امکانات: ایک جامع اور پائیدار مستقبل کی تعمیر‘ کے تھیم پر مبنی تھی۔ پہلے دن وومن 20 انوویشن، مشن ڈیجیٹل ویمن، فنانشل اور ڈیجیٹل لٹریسی اور اسکلنگ پروگرام کا بھی ا?غاز کیا گیا۔
ڈبلیو 20 ،جی 20 کا ایک آفیشیل شراکت دار گروپ ہے۔ دو روزہ اجلاس کا ایجنڈا پانچ اہم ترجیحات پر مرکوز ہے: خواتین کی صنعت کاری، نچلی سطح پر خواتین کی قیادت، صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا، تعلیم اور مہارت کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی۔سربراہی اجلاس کے دوران، G-20 میں ہندوستان کے شیرپا امیتابھ کانت نے کہا کہ خواتین کی قیادت میں ترقی ہندوستان کے لیے ایک ترجیح ہے، کیونکہ ہم نے خواتین کو خوشحالی اور جامع ترقی کے کلیدی ڈرائیور کے طور پر دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی کا ایجنڈا طے کرنا چاہیے اور انہیں ترقی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنا چاہیے۔اس دوران ڈبلیو20 کے تمام غیر ملکی مندوبین کے جے پور میں امیر قلعہ کا دورہ کرنے کا امکان بھی ہے۔ امیر قلعہ گلابی اور پیلے بلوا پتھر سے بنا ہے اور ایک وسیع کمپلیکس کا حصہ ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ G20 کے تحت خواتین 20 (W20) کا پہلا اجلاس 27-28 فروری 2023 کو مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) میں منعقد ہواتھا۔

Related posts

ہٹ اینڈ رن کیس میں نیا انکشاف،9 پی سی آرکارنے کیا پیچھا، پھر بھی پولیس رہی نا کام

Hamari Duniya

اپنے ہی گڑھ میں یوگی پولس کے سامنے بے بس نظر آرہی ہیں اکھلیش اور ڈمپل، کیا سماجوادی جیت پائے گی الیکشن

Hamari Duniya

اڈانی گروپ پر بدعنوانی کا الزام ، اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کو ٹھپ کردیا

Hamari Duniya