نئی دہلی، 24 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن، وزارت آیوش، حکومت ہند نے انٹگرل یونیورسٹی (آئی یو) لکھنو کے ساتھ ایک جامع مفاہمت نامے پر دستخط کیا۔ اس شراکت داری کا مقصد طب یونانی میں تحقیق، تعلیم اور تربیت کے شعبوں میں ایک مستحکم تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مفاہمت نامے کی تقریب آج لکھنؤ میں منعقد کی گئی۔
انٹگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت اور سی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر این ظہیر احمد نے مفاہمت نامے کی باقاعدہ توثیق کی۔یہتاریخی معاہدہ جذبۂ باہمی مفاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعےباہمی ترقی اور طب یونانی کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔ سی سی آر یو ایم اورآئی یو نے یونانی دواؤں کی دریافت اور توثیق کی خاطر مشترکہ مفید مواقع فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔یہ معاہدہ مشترکہ جدوجہد اور مستقل تبادلۂ خیالات کے ذریعے دونوں اداروں کی قوت میں اضافہ کرنے کی نیت پر مبنی ہے۔ سی سی آر یو ایم اور آئی یو اس معاہدہ کے ذریعہ طب یونانی کی جدیدو قدیم دواؤں کے تجزیہ اور معیار بندی سمیت دیگر وابستہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدام کریں گے ۔یہ مفاہمت علمی تبادلہ اور تربیتی پروگراموں میں تحقیق و تدریس سے وابستہ افراد کے لیے شرکت کے نئے مواقع فراہم کرے گی ۔اس علمی تبادلے سے باہمی دلچسپی کے میدان میں تحقیق کاروں کی مہارت کو نکھارنے میں مدد ملے گی ۔
سی سی آر یو ایم اور آئی یو اپنے علاقائی اداروں کے تعاون سے بھی تعلیم و تحقیق کے مختلف شعبوں میں مزید شراکت داریوں کے لیے بھی پر عزم ہیں۔ تحقیقی نتائج اور سائنسی مواد سمیت معلومات مثلاً رپورٹ، مضامین اور کتابوں کےتبادلے کے لیےانٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئےدونوں فریقوں نے وسائل کو باہم ساجھا کرنے پر اتفاق کیا۔ انٹگرل یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، سی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر این ظہیر احمد نے مفاہمت نامہ میں درج مقاصد کی تکمیل کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کے دوران موجود معززین میں انٹگرل یونیورسٹی کی جانب سےچانسلر پروفیسر سید وسیم اختر، پرووائس چانسلر پروفیسر سید ندیم اختر،رجسٹرار پروفیسر محمد حارثصدیقیاور ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئرپروفیسر منور عالم خالد جبکہ سی سی آر یو ایم کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر غزالہ جاوید،ڈاکٹر پون کمار یادواور ڈاکٹر آر پی مینا موجود تھے۔
