نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس پارٹی کے نومنتخب صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کی کمان سنبھالنے کے بعد آج سابق کانگریس کے صدر اور مجاہدآزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار پر حاضری دی اور کی قبر پر گلپوشی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذہب اور سیاست کے ’بھکتی‘ میںفرق ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کو نہیں سمجھا گیا تو خطرناک ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میںنے بابا صاحب امبیڈکر اسمارک پرجا کر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ ”مذہب میں بھکتی روح کو سکون پہنچانے کا راستہ ہو سکتی ہے۔ لیکن سیاست میں بھکتی یا ہیرو کی پوجا زوال اور تاناشاہی کی ایک یقینی راہ ہے۔“
ملکارجن کھڑگے نے آج مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سلسلے میں انھوں نے ٹوئٹ کہ ”ایک انقلابی مجاہد آزادی اور ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد ہمارے ملک کی جمہوری اور سیکولر ساکھ میں یقین کرتے تھے اور مذہبی بنیاد پر ملک کی تقسیم کے نظریات کے سخت مخالف تھے۔
“قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نومنتخب قومی صدر ملکارجن کھڑ گے جب ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم اور کانگریس کے سابق صدر مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار پر گلپوشی کے لیے پہنچے تو اس موقع پر راجیہ سبھا رکن ناصر حسین اور کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر و راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی ،دہلی کے ریاستی کانگریس صدرانل چودھری،چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مرزا جاوید علی، اقلیتی شعبہ کے میڈیا انچارج سیدعدنان اشرف موجود بھی موجود تھے۔