نئی دہلی، 24 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی اجازت کے بعد جی۔20 سربراہ اجلاس کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے (اسکول، کالج اور دیگر) 8 سے 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ نئی دہلی ڈسٹرکٹ پولیس کے علاقے میں تمام بینک، تجارتی ادارے اور دکانیں بند رہیں گی۔
دہلی حکومت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جی20 سربراہ اجلاس جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہونا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جہاں ان دنوں سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں جہاں چھٹی نہیں ہے، وہاں چھٹی ہوگی۔ اس کے علاوہ نئی دہلی پولیس کے علاقے میں تمام دکانیں، تجارتی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کل اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی تھی۔ اس کے بعد فائل لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجی گئی، جن کی اجازت کے بعد آج نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔