31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

کیمپا کولا کی نئی مہم کا آغاز، کوکا کولا اور پیپسی کوملے گی سخت ٹکر

Champa

ریلائنس کا کیمپا کولا گرمیوں میں کوک اور پیپسی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار
نئی دہلی، 30 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔

گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی کولڈ ڈرنکس کا بازار زور پکڑنے لگا ہے۔ ہندوستانی کولڈ ڈرنکس کی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے، کیمپا کولا نے ‘ نئے انڈیا کا اپنا ٹھنڈا’ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے۔ مہم کے ذریعے، کیمپا کولا کولڈ ڈرنک مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں کوکا کولا اور پیپسی سے مقابلہ کرے گی۔ کیمپا کولا برانڈ ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ(آر سی پی ایل) سے وابستہ ہے۔
مہم کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے،ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ کے سی او او کیتن مودینے کہا “یہ مہم ہندوستانیوں کو سستی قیمتوں پر عالمی معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے ہمارے سفر کا پہلا قدم ہے۔ اس کمپین کو بھارتیوں کی خواہشات کے جشن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ کیمپین کے ساتھ ساتھ کولڈ ڈرنک مارکٹ میں آر سی پی ایل اپنی سپلائی چین کو بھی مضبوطی دے رہا ہے۔ ڈسٹریبیوشن کو بڑھانے اور آپریشن کو باقاعدہ اور کارگر بنانےکی سمت میں بھی کام چل رہا ہے۔
مشہور مصنف پرسون جوشی کی طرف سے تصور کردہ، یہ مہم بیک وقت ٹی وی، ڈیجیٹل، آؤٹ ڈور اور پرنٹ میڈیا پر شروع کی جا رہی ہے۔ لانچ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، پرسون جوشی نے کہا، “اس نئی تخلیق کے ساتھ، برانڈ کیمپا ایک نئے ابھرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہتا ہے جو نئے افق کو تلاش کرنے کے لیے پر اعتماد اور بے چین ہے۔ اس نئے بھارت میں ایک پیاس ہے جسے بجھانے کیلئے کچھ خاص چاہئے۔ اس کیمپین فلم کے پروڈیوسر ارون گوپالن اور گلوکار۔ موسیقار شنکر مہادیون ہے۔

Related posts

نیپال : ودھایک ابوالکلام آزاد عرف پھول بابو کی جیت پر مولانا انوار الحق قاسمی کی جانب سے پرخلوص مبارکباد!!

Hamari Duniya

 کلاؤڈ بیسڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیلئے جیو پلیٹ فارمز اور اینویڈیامیں شراکت داری

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایم نے دانشورانہ املاک کے حقوق پر قومی سیمینار کا انعقاد کیا

Hamari Duniya