کٹھمنڈو، (ایچ ڈی نیوز)۔
نیپال 2022ء الیکشن انتہائی گہما گہمی اور خوب ٹکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس چناؤ میں عموماً اپنے مد مقابل پر سبقت وہی لےگیا،جس نے پیسے کو پانی کا درجہ دےکر اسے خوب بہایا۔اس لیے اب ہر ناگرک کی زبان پر یہ جملہ”کہ اب چناؤ وہی جیتے گا،جس کے پاس پیسوں کا ریل پیل ہو اور وہ پیسوں کو پانی کی طرح بہانے والا جگر بھی رکھتاہو” خوب جاری وساری ہے۔واقعی نیپال کی موجودہ صورت حال کو دیکھ کر بالیقین یہ کیاجاسکتاہے”کہ نیپال میں غریبوں اور بخیلوں کا الیکشن لڑنا اپنے آپ کو گڑھے میں ڈالنے کے مترادف ہے”۔
یہی وجہ ہے کہ ضلع روتہٹ نیپال چھتر نمبر 4 (خ) کے ودھایک ابوالکلام آزاد عرف پھول بابو جیسے امانت دار نیتا کو بھی اس حالیہ الیکشن میں کامیابی کا سہرا اپنے سر لانے کےلیے انتھک محنت کرنے کی ضرورت پڑی۔جب کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عوام پھول بابو کو بلا جد وجہد کے بھاری ووٹوں سے کامیاب بناتی؛مگر ایسا ہوا نہیں ۔ خیر سعی پیہم ہی کے ذریعہ ؛مگر پھول بابو نے 8741/ووٹوں سے دوسری دفع ودھایک کا سہرا اپنے گلے میں ڈال کر نیپال کی تاریخ میں اپنا نام رقم کرڈالا۔
ان کے اس تاریخی جیت پر ملک کے ہر چہار جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ بارش کے قطرات کی طرح جاری وساری ہے۔چوں کہ ودھایک ابوالکلام آزاد عرف پھول بابو ہمارے ہی چھتر سے الیکشن لڑے ہیں ،جس میں ہم لوگوں نے ان کا سپورٹ کیا اور الحمد للّہ باری تعالی نے انہیں بڑی کامیابی سے ہم کنار کیا،جس سے مجھے بے حد شادمانی ہوئی ؛اس لیے میں پھول بابو کو نمایاں جیت حاصل کرنے پر دل سے پر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔