29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Breaking News … کئی ممالک میں شدید زلزلہ کے جھٹکے، ہلاکتوں کا اندیشہ، تھائی لینڈ اور میانمار میں ایمرجنسی نافذ

نئی دہلی،28مارچ۔ میانمار، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں جمعہ کو تیز زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہ زلزلہ اتنا تیز تھا کہ تھائی لینڈ کی راجدھانی بنکاک میں بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانے پر 7.7بتائی گئی ہے۔زلزلہ کا مرکز میانمار کا سگائنگ رہا۔ زلزلہ آنے کے بعد انٹرنیٹ کی خدمات متاثر ہوگئی ہیں۔ میانماراور تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے کی وجہ سے میانمار کے مانڈلے میں اراوڈی ندی پر مبینہ طور پر مشہور ایوا برج زمیں بوس ہوگیا۔ کہا جارہا ہے کہ چین اور تائیوان کے کچھ حصوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ خبر ہے کہ بنکاک میں زیر تعمیر امارت منہدم ہوگئی ہے اس میں کئی لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کی امید ہے۔ میانمار کے مانڈلے شہر میں زلزلہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ یہاں شہر کے کئی مندر اور بودھ کے مقامات ٹوٹ گئے ہیں۔ لوگ خوف وہراس سے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے ہیں اور خوف کی وجہ سے بھگدڑ جیسی نوبت آگئی ہے۔ سڑکوں پر ایمبولینس کی گاڑیاں تیزی سے دوڑ رہیں اوراسپتالوں میں بھی کافی چیخ و پکار برپا ہے۔ غیر سرکاری طور پر 43 افراد کی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ سرکاری طور پر ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی تعداد ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

Related posts

Tafheem e Shariat: شریعت کا نظام تمام انسانوں کیلئے سراسررحمت ہے:مولانا غازی

Hamari Duniya

تلنگانہ میں کانگریس کی شاندار جیت کو لے کر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کابڑا دعویٰ

Hamari Duniya

Unity Job Fair اے ایم پی اور دیگر مذہبی تنظیموں کی طرف سے کیے جانے والے یونٹی جاب فیئر 469 امیدواروں کو منتخب اور شارٹ لسٹ کیا گیا

Hamari Duniya