16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

Tafheem e Shariat: شریعت کا نظام تمام انسانوں کیلئے سراسررحمت ہے:مولانا غازی

tafheem e shariat

Tafheem e Shariat:

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ’تفہیم شریعت کمیٹی،‘کے زیر اہتمام ’’تفہیم شریعت ‘‘مہم
نئی دہلی 23اگست: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ’تفہیم شریعت کمیٹی،‘کے زیر اہتمام مجلس العلماء کے اشتراک سے ’’تفہیم شریعت ‘‘کے عنوان پر بعد نماز عشاء ،مسجد چونے والی، نبی کریم، نئی دہلی میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مولانا محی الدین غازی فلاحی سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ عوام میں شریعت کو سمجھنے کا جذبہ نہیں ہے، عوام کے اندر اس جذبہ کو پیدا کرنے کی ضرورت ہے،عوام کی اکثریت عائلی مسائل سے واقف نہیں ہے۔جبکہ امت کو احکام شریعت کی معلومات ضرور ہونی چاہیے جیسے عائلی مسائل معاملات نکاح و طلاق تقسیم وراثت اور دیگر ضروری مسائل زندگی جن کو سیکھنے و سمجھنے کی نہایت ضرورت ہے ورنہ زندگی بلا مقصد بن کر رہ جائیگی وقت گزر جائیگا جو لوٹ کر نہیں آئیگا لہذا وقت کی قدر کیجیے اللہ تعالی ہم سبھی کو دین سیکھنے و قدر دانی کی توفیق بخشے آمین۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو شریعت کا قانون اور شریعت کا اخلاق دونوں کی ضرورت ہے۔، فیصلے کے وقت قانون کی ضرورت ہوتی ہے اور اخلاق یہ ہے کہ طلاق کے وقت خاتون کے ساتھ فراخدلی کا مظاہرہ کیا جائے۔ عائلی قوانین مسلمانوں کے لیے دین کا مسئلہ ہے، جب کہ دوسرے مذاہب کے لیے کلچر کا مسئلہ ہے، اس لیے دین میں تبدیلی نہیں ہوسکتی۔ حکومت مسلم پرسنل لا میںتبدیلی کو ہمدردی کے طور پر پیش کرتی ہے، جب کہ شریعت کا نظام سراسررحمت ہے۔نکاح اور طلاق کو دوسرے مذاہب کے لوگوں نے اپنے لیے مصیبت بنالیا ہے جب کہ اسلام میںیہ سب رحمت ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسلامی طریقے پر چلیں، اس سے اسلام کی تبلیغ بھی ہوگی اور لوگ اس نظام رحمت سے واقف ہوں گے۔

Tafheem e Shariat:
مفتی سہیل قاسمی صدر مجلس العلماء دہلی نے علماء کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبراسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی سنت و شریعت اسلامی پر مبنی افہام و تفہیم اور عوام کو عملی ترغیب دینے کی ذمہ داری علماء￿ کی ہے یہی وجہ ہے کہ مختلف شعبوں و تنظیموں اداروں و مدارس و مکاتب اجتماعات نشرواشاعت دعوت و تبلیغ تصانیف و تالیفات الغرض مختلف میدانوں و خدمات سے علماء نے خود کو وابستہ کر رکھا ہے جو یقینا قابل مبارکباد ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم پرسنل لاء کے اس مہم کامقصد ہے کہ مسلمانوں اپنے تمام معاملات کو شرعی عدالتوں میں لے کر جائیں اور حل کریں ۔اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان پورے کہ پورے اسلام میں داخل ہوجائیں ۔مسلم پرسنل لاء کے دارالقضاء امارت شرعیہ اور جماعت اسلامی ہند کے شرعیہ کونسل اور دیگر اداروں کے ذریعے قائم شرعیہ عدالتوں میں اپنے اپنے مسائل لے کر جائیں ۔
حافظ مطلوب احمد (امیر مقامی نبی کریم) نے کثیر تعداد میں علماء وعوام کی حاضری پر شکریہ کا اظہار فرمایا۔مولانا عبد السبحان ندوی کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔ مفتی سہیل احمد قاسمی (صدر مجلس العلماء دہلی) نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔حلقہ کے موبائل بک وین کے ذریعہ اہم کتابوں کے Display کا اہتمام کیا گیا۔ ’’مسلم پرسنل لا دینی و ملی نقطہ نگاہ سے‘‘ کتابچہ (ہندی/اردو) شرکاء کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ تقریباً 400 مرد و خواتین نے اس اہم جلسے میں شرکت کی۔

Related posts

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عیدالاضحی کے سب سے بڑے اجتماعات

Hamari Duniya

ایران دہشت گرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا: ایرانی صدر

Hamari Duniya

بی جے پی رمیش بدھوڑی کو وزیر اعلی کا چہرہ بنانے جا رہی ہے:وزیراعلیٰ آتشی کا دعویٰ

Hamari Duniya