29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے ایڈوکیٹ ذیشان حیدر کو اقلیتی مورچہ کا نیشنل انچارج مقرر کیا

Zeeshan Haider

نئی دہلی،06فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)2024لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش میں مصروف ہے۔اس جیت میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے بی جے پی اقلیتی مورچہ بھی ہر طرح سے سرگرم ہوگئی ہے۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی پارٹی کی حصولیابیوں کو اقلیتوں کے درمیان پہنچانے کیلئے کئی طرح کے پروگرام منعقد کررہے ہیں۔
اس کے تحت آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں تمام لوک سبھا حلقوں میں مودی متربنانے اور سنیہ سمواد منعقد کئے جارہے ہیں۔اور ان پروگراموںکے ذریعہ دانشوروں، علمائ، وکیلوںسمیت تمام طبقات کے لوگوں کو مودی مترا بنایا جارہا ہے۔گزشتہ دنوں بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی طرف سے بی جے پی کے قومی دفتر میں ذیشان حیدر کو نیشنل انچارج مقرر کیا گیا۔ ایڈوکیٹ ذیشان حیدر گزشتہ 8 سالوں سے دہلی ہائی کورٹ اور دہلی تیس ہزاری کورٹ میں پریکٹس کر رہے ہیں اور گزشتہ 10 سالوں سے پارٹی کے لیے ایک وقف کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

Related posts

وقف ترمیمی بل کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا انوکھا احتجاج، سیاہ کپڑا پہن کردرج کرائی مخالفت

Hamari Duniya

دہلی الیکشن:منتشر ہوتو۔۔۔۔۔۔ عمر عبداللہ نے انڈیا الائنس کی تنقید کی

Hamari Duniya

شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کے ہاتھوں شعبۂ اردو ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مجلہ ’’ارمغان‘‘ کی رسم اجرا

Hamari Duniya