نئی دہلی، 06 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
اسکالراسکول جامعہ نگر نے اسکول نمائش کا اہتمام کیا جس میں طلباء نے اپنے تخلیق کردہ پراجیکٹس اورماڈلز کی نمائش کی ۔ بچوں نے سائنس، سوشل سائنس ، ریاضی ،اسلامیات ،آرٹ کرافٹ ، کمپیوٹر اور دیگر موضوعات پر 200 خوبصورت ماڈل پیش کیے ۔ نمائش دیکھنے پہونچے معززین شہر نے ہراسٹال کا دورہ کیا اور طلباء کی قابل تعریف کاوشوں کو سراہا۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر مہمان خصوصی ملک معتصم خان نے نمائش کا افتتاح کیا انہوں نے اس موقع پر کہا ” مختلف ماڈل کی شکل میں بچوں کی اختراعی صلاحیتوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہمارے بچھے کسی طور پر دیگر کمیونٹی کے بچوں سے کم نہیں ہیں ہمارے یہاں جتنے زیادہ معیاری تعلیمی ادارے وجود میں آئیں گے صلاحیتیں اتنی ہی نکھر کر سامنے آئیں گیں ۔ دی اسکالر اسکول ایک تعلیمی تحریک ہے دہلی کے اسی کیمپس سے شروع ہوئی تھی آج آسام، بنگال اوربہار میں بھی کیمپس شروع ہوگئے ہیں ۔
جو ماڈل سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے وینڈنگ مشین ، سیٹلائٹ کمیونیکیشن، واٹرسائیکل، کیونیفارم اسکرپٹس، میتھمیٹکس پارک، فلسطین پنجرے میں بند پرندہ، زلزلے کا الارم، ہیموڈیالیسس، ہارٹ اٹیک ماڈل، ہندوستان میں اردو ۔ کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تیار کردہ روبوٹ ڈسپلے کو زبردست پذیرائی ملی ۔
سال میں ایک بار یہ دن آتا ہے جب طلباء کو اپنا جوہر دکھانے کا موقع ملتا ہے ۔ بچوں میں نئی نئی ایجادات سے متعلق اختراعی فکر پروان چڑھانے کی غرض سے کی گئی یہ نمائش بڑی اہم قرار دی جاسکتی ہے ۔ اس سے نہ صرف بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے بلکہ اس سے ان میں کچھ نیا کرنے کا جزبہ پیدا ہوتا ہے ۔ اس موقع پر ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل۔ فاونڈیشن کے ایجوکیشن ڈائریکٹر شمس تبریزعثمانی ۔ پرنسپل ماہ پارہ جان، وائس پرنسپل، حرا عرفان، اسکول ایڈمنسٹریٹر- ڈاکٹر قاضی محمد میاں اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔ اسکول نمائش میں ڈاکٹر مہرالدین، سابق انسپکٹرآف اسکول ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرعلی حیدراورآئیٹا کے نائب صدر جناب مرشد علی بطور جج شریک رہے ۔