29.4 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سہسرام کوفساد کی آگ میں جھونکنے والا سابق بی جے پی ممبر اسمبلی گرفتار

Bihar Sahasram

پٹنہ ، 29 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

بہار کے سہسرام میں رام نومی تشدد معاملہ میں پولیس نے ہفتہ کے روز سابق بی جے پی ایم ایل اے جواہر پرساد کو گرفتا رکر لیا ہے۔ یہ معلومات ایس پی ونیت کمار نے دی۔ ایس پی ونیت کمار نے بتایا کہ سہسرام نگر تھانہ علاقہ کے لشکری گنج محلہ واقع رہائش گاہ سے آج صبح سابق ایم ایل اے جواہر پرساد اور ایک دیگر شخص کو گرفتا رکر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سابق ایم ایل اے جواہر پرساد کے خلاف سہسرام سول کورٹ سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔سہسرام تشدد معاملہ میں اب تک 65 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 12 نامزد ملزمین کے خلاف اشتہار چسپاں کیا گیا ہے۔ 38 لوگوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی ،اس ملک کے آٹھشہری جاں بحق، چھ زخمی

Hamari Duniya

سدا بہار ادارہ ریکھا،جن کی خوبصورتی کا ہرکوئی دیوانہ ہے

Hamari Duniya

کانگریس ورکنگ کمیٹی میں ان مسلم چہروں کو کیا گیا شامل

Hamari Duniya