9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

۔۔۔تو اس وجہ سے عمران خان کی جان لینا چاہتا تھا حملہ آور

Imran Khan- Attack

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور نےکہا کہ وہ عمران خان کی جان لینا چاہتا تھا۔ گرفتار ہونے کے بعد حملہ آور نے بتایا کہ اس نے عمران خان پر اس لیے حملہ کیا کیونکہ وہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔
اس کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا جو مجھے اچھا نہیں لگ رہا تھا، یہ اذان کے وقت اسپیکر بجا رہا تھا جو مجھے اچھا نہیں لگا۔اس مبینہ حملہ آور کا کہنا تھا کہ جس دن سے یہ لاہور سے نکلے اس دن سے میں نے یہ سب سوچا ہوا تھا۔حملہ آور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے فائرنگ کے دوران صرف اور صرف عمران خان کو مارنے کی کوشش کی تھی۔حملہ آور سے پوچھا گیا کہ تمہارے پیچھے کتنے لوگ ہیں اس پر اس نے جواب دیا کہ وہ اکیلا ہے اور اس ساتھ کوئی نہیں ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ بائیک پر آیا تھا اور اس نے اپنی بائیک اپنے ماموں کی دکان پر کھڑی کردی۔

سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی، ایک دہشت گرد مارا گیا

عمران خان کے لئے فرشتہ ثابت ہوا ان کا مداح

دوسری جانب پاکستان کے پنجاب میں جب عمران خان پر حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کی تو اس وقت بھیڑ میں کھڑا عمران خان کا ایک حامی کسی فرشتہ سے کم نہیں نکلا۔ دراصل جب حملہ آور فائرنگ کررہا تھا تو اسی شخص کے پیچھے سے اس کی بندوق کو پکڑکرنیچے کردیا، جس کی وجہ سے اس کا نشانہ خطا کرگیا اور اسے ترنگ وہاں سے بھاگناپڑ گیا۔ اس شخص نے اس کے بعد بھی حملہ آور کا پیچھا نہیں چھوڑا اور اسے پکڑنے کے لئے دوڑ لگا دی۔ ایک پاکستانی نیوز چینل اے آر آئی نیوز کے مطابق جس کنٹینر پر عمران خان دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ کھڑے تھے، حملہ آور اسی کنٹینر کی طرف نشانہ نگاکر گولی چلائی، حالانکہ فائرنگ کے دوران عمران خان کے حامی نے بندوق بردار کا ہاتھ پکڑلیا، جس کی وجہ سے اس کا نشانہ ٹھیک سے نہیں لگ پایا۔حملہ آور کی کوشش ناکام کرنے والے شخص کو عمران خان کے دیگر حامیوں نے اپنے کندھے پر اٹھالیا۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ جو اس نے کیا اس کے بعدوہ کسی ہیرو سے کم نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس شخص کا ویڈیو جم کروائرل ہورہا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ساتھ ساتھ انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی تھی۔
گولی میرے چہرے کو چھوتی ہوئی گزری
گوجرانوالہ میں عمران خان پر ہونے والی فائرنگ کے دوران سینیٹر فیصل جاوید بھی زخمی ہوگئے تھے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ گولی میرے چہرے کو چھوتی ہوئی گزری۔

Related posts

نتیش کمار اپنے بھتیجے کولے کر مدرسہ عزیزیہ جائیں اور معاوضہ کا اعلان کریں،پرانی کیسٹ مت بجائیں ملزم پولس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں:اویسی

Hamari Duniya

فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر امارات اسرائیل پر برہم

Hamari Duniya

میوات فسادات کے دوران بے گھر ہوئےمظلوموں کو جمعیۃ علمائ ہند نے فراہم کیا آشیانہ

Hamari Duniya