26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Uncategorized

ایکسس بینک کے اے ٹی ایم کا کیش باکس اور ڈسپلے ٹوٹا ملا

نوادہ، 7 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔بہار کے نواد نگر تھانہ علاقہ موتی بیگھا کے قریب ایکسس بینک کے اے ٹی ایم کے کیش باکس اور ڈسپلے کا کچھ حصہ ٹوٹا ہوا ملا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کو چوری کی نیت سے خراب کیا گیا ہے۔ پیسے نکالنے گئے دو نوجوانوں کا اے ٹی ایم کارڈ اے ٹی ایم کے اندر گر گیا۔ جس کے بعد نوجوان کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر 65 سو روپے نکال لیے گئے۔ نوجوان نے بٹن دبا کر اے ٹی ایم مشین کا ڈسپلے چیک کیا تو اس کے ہاتھ میں ڈسپلے آگیا۔
واقعہ کے بعد سے ایسا لگتا ہے کہ اس سے پہلے کسی نے مشین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ حالانکہ اے ٹی ایم پھنسنے کے بعد دونوں نوجوان ایکسس بینک گئے اور وہاں کے منیجر سے رابطہ کرکے ساری بات بتائی۔ جس کے بعد دونوں نوجوانوں کو منیجر نے کہا کہ وہ پہلے اپنا اے ٹی ایم آن لائن بند کر دیں۔ گونامہ کے رہنے والے ستیندر سنگھ کے بیٹے آنند کمار نے بتایا کہ وہ موتی بیگھا میں واقع ایکسس بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے گیا تھا۔ اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈالتے ہی کارڈ پھنس گیا۔ جس کے بعد میں نے اے ٹی ایم کے کچھ بٹن دبائے تو اے ٹی ایم کا ڈسپلے ہاتھ میں آگیا۔ کچھ دیر بعد میرے اکاؤنٹ سے 6500 روپے خود بخود نکل گئے۔ جس کے بعد اس نے منیجر کو ساری بات بتائی اور اپنا اے ٹی ایم کارڈ بند کروا لیا۔

Related posts

جوائنٹ ایکشن کمیٹی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی کوششیں ہوئی بارآور

Hamari Duniya

انگلینڈ ٹی 20 عالمی کپ کا نیا چمپئن بن گیا، پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست

Hamari Duniya

مظفر نگر کے مسلم طلبہ وطالبات نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ میں بازی ماری

مولانا محمد گلزار قاسمی کی بیٹی صفیہ خان نے 72.2 نمبر حاصل کرکے ایف ڈی اسلامک انٹر کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی:

Hamari Duniya