12.1 C
Delhi
December 14, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

جوائنٹ ایکشن کمیٹی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی کوششیں ہوئی بارآور

Azam Baig
کارگزار وائس چانسلر اور رجسٹرار نے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کے لئے جلد ایکزیکٹیو کونسل کی میٹنگ منعقد کر نے کا لیا فیصلہ
ایکشن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اعظم بیگ نے اس قدم کا کیاخیرمقدم اوراس عمل کو بتایا خوش آئند،علیگ برادری کا اظہار اطمینان

نئی دہلی 24اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کا عمل اب شروع ہو گیا ہے۔ دراصل طلباء اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج،15،اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں صدر جمہوریہ ہند کو دیے گئے یونیورسٹی کے معاملات پر مشتمل میمورنڈم اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی،سابق ممبر آف پارلیمنٹ محمد ادیب موجودہ ممبر آف پارلیمنٹ ایس ٹی حسن اور ممبر راجیہ سبھا جاوید علی خان کی کوششیں اور مرکزی وزیر تعلیم کو بھیجے گئے مکتوب اور وزارت تعلیم کی مداخلت کے بعد خاموش پڑی مسلم یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جلد ہی ایگزیکٹیو کونسل سے 05، ناموں کو فائنل کر کے یونیورسٹی کورٹ کو بھیجے جائیں گے تاکہ نئے وائس چانسلر کی تقرری کے لئے یونیورسٹی کورٹ سے تین ناموں کے پینل کو صدر جمہوریہ ہند کے پاس بھیجا جا سکے۔
ادھر اس خبر کے سامنے آنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹراعظم بیگ اور اسٹاف ایسوسیشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبید صدیقی اور کوارڈینیٹر ابرار احمد چیکو نے موجودہ کار گزار وائس چانسلر کے اس قدم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ایکزیکٹیو کونسل سے 5،ناموں کے پینل کے بعد جو 3،نام یونیورسٹی کورٹ سے فائنل ہو کر وزیٹر کی حیثیت سے صدر جمہوریہ ہند کو بھیجے جائیں گے اس کی میٹنگ بھی 06، نومبر کو منعقد کی جا رہی ہے جو ایک مثبت قدم ہے۔
ڈاکٹر اعظم بیگ نے یونیورسٹی کے طلبا ء عزیز، اساتذہ کرام کی تنظیم، اسٹاف ایسوسییشن، دلی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اور تمام طلبہ یونین کے سابق عہدے داران اور یونیورسٹی کے بہی خواہا ن کو ان کی جانب سے اس سلسلے میں کی گئی کوششوں پر شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دھانی کرائی ہے کہ ہم سب مل کر کسی بھی قیمت پر یونیورسٹی کے وسیع تر مفاد میں کام کرتے رہیں گے اور حکومت ہند سے درخواست کریں گے کہ وہ اس بین لاقوامی ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے اقلیتی کردار کے ساتھ کسی بھی طرح کا کھلواڑ نہیں کرینگے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران ڈاکٹر اعظم بیگ ،ابرار احمد چیکو اور عبید صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 15 اکتوبر 2023 کو تمام بہی خواہا ن مسلم یونیورسٹی کے جنتر منتر پر علامتی مظاہرے کے ذریعے احتجاج درج کرا دینے کے بعد اور سرکار کے اعلیٰ ذمہ داروں تک اپنی آواز پہنچا دینے کے بعد یہ امید ہونے لگی تھی کہ اب جلدی ہی مستقل وائس چانسز کی تقرری کا عمل شروع کیا جا سکے گا، اور یونیورسٹی کو جلد ہی کوئی بہتر مستقل وائس چانسلر فراہم کرنے کی سمت میں ہر طرح کا تعاون دیا جائیگا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تینوں عہدے داران نے یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اب باب سر سید پر دھرنے پر بیٹھے طلبا ء سے بات چیت کریں ، طلباء اور ایکشن کمیٹی کے مطالبہ کیمطابق فوری طور پر یونین کے الیکشن کرانے کا عمل شروع کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا عمل طلباء کی پیہم کوششوں کا ہی نتیجہ ہے جس سے اپنے آپ میں بہت سارے معاملات معمولات پر آ سکیں گے

Related posts

باپ کے جنازے میں شریک ہونے پر بیٹوں کا پھر سے پڑھایا گیا نکاح

Hamari Duniya

بھیڑوں کے بال سے بنے گرم کپڑے بیماریوں سے نجات کے لیے مفید

Hamari Duniya

Delhi Pollution: دہلی میں لوگوں کا سانس لینا مشکل، ایس کیو آئی حد سے تجاوز

Hamari Duniya